Share this link via
Personality Websites!
475778
9358
صحابئ رسول حضرت یعلیٰ بن مُرَّہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ایک مرتبہ ہم سفر پر تھے، چلتے چلتے ایک مقام پر پہنچ کر ہم نے قیام کیا یعنی ٹھہر گئے، رسولِ ذیشان، مکی مَدَنی سلطان صلَّی اللہُ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم آرام کے لیے لیٹ گئے اور مقدَّس آنکھیں بند فرما لیں (یعنی سو گئے) ۔
اب یہاں کمال دیکھیے! حُضُور اکرم صلَّی اللہُ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم آرام فرما ہیں، حضرت یعلیٰ بن مُرَّہ رضی اللہ عنہ خِدْمت کے لیے جاگ رہے ہیں، فرماتے ہیں: میں نے دیکھا؛ دُور ایک درخت تھا، اس نے اپنی جڑوں کو ہِلایا، اُکھاڑا اَور زمین کو چِیرتا ہوا محبوبِ ذیشان، مکی مَدَنی سلطان صلَّی اللہُ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم کی خِدْمت میں حاضِر ہوا، آپ صلَّی اللہُ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم کے اُوپَر جھکا، اپنی ٹہنیوں سے مَحْبُوب صلَّی اللہُ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم کو ڈھانپ لیا، کچھ دَیْر یونہی رُک کر واپس اپنی جگہ پر چلا گیا۔
یہ کہاں نصیب میرے کہ تُو آپ چل کے آتا کوئی جذبۂ محبّت میرے کام آ گیا ہے
میرے دِل کی دھڑکنوں میں تیرا نام آ گیا ہے کر لو قبول آقا یہ غُلام آ گیا ہے
جب محبوبِ ذیشان صلَّی اللہُ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم نے آنکھ مبارَک کھولی تو میں نے سارا ماجرا حُضُور کی خِدْمت میں عرض کیا، فرمایا:
هِيَ شَجَرَةُ اسْتَاذَنَتْ رَبَّهَا فِي اَنْ تُسَلِّمَ عَلٰى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَاَذِنَ لَهَا
ترجمہ:اس درخت نے اللہ پاک سے درخواست کی کہ مولیٰ! (قسمت سے محبوب صلَّی اللہُ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم تشریف لے آئے ہیں) آج سلامی پیش کرنے کی اجازت عطا فرما، اللہ پاک نے اسے
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami