Share this link via
Personality Websites!
475777
9358
شان عطا کی گئی ہے کہ آپ لاکھوں سال بعد ہونے والے واقعات کو دیکھ بھی لیتے ہیں اور ان کی آوازیں بھی سُن لیتے ہیں، یہ واقعہ معراج کی رات سے کئی لاکھ سال بعد ہو گا مگر قربان ان کانوں کے کہ اُس وقت کے واقعہ کی آواز آج (یعنی معراج کی رات) ہی سُن رہے ہیں۔ ([1])
اے کرم کی کان، اے گوشِ حُضُور سُن لے فریادِ غریباں اَلْغِیَاث([2])
وضاحت:اے سرچشمۂ کرم، اے حُضُور جانِ عالَم صلَّی اللہُ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم کے کان مبارک! ہم غریبوں کی فریاد سُن لیجیےاور ہماری مدد فرمائیے۔
پیارے اسلامی بھائیو! ہمارے آقا و مولیٰ، مکی مَدَنی مصطفےٰ صلَّی اللہُ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم کے دِلِ پاک میں بھی 2آنکھیں اور 2کان ہیں۔ اور حدیثِ پاک میں ہے، فرمایا:
اِنَّ عَيْنَيَّ تَنَامَانِ، وَلَا يَنَامُ قَلْبِيْ
ترجمہ: بیشک میری آنکھیں سوتی ہیں، دِل نہیں سوتا۔([3])
اللہُ اکبر! چُونکہ آپ صلَّی اللہُ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم کو تمام جہانوں کا نبی، تمام جہانوں کا فریاد رَس (یعنی فریادیں سننے والا) بنایا گیا ہے، لہٰذا اللہ پاک نے یہ دونوں شانیں عطا فرمائیں؛ (1):حالتِ نیند میں بھی آپ کی فقط آنکھیں سوتی ہیں، دِل نہیں سوتا (2):دِلِ پاک میں بھی 2آنکھیں، 2کان عطا کیے گئے۔ تاکہ جب آپ صلَّی اللہُ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم آرام فرما ہوں، اس وقت کوئی دُکھیارا فریاد کرے تو اس کی بھی فریاد سماعت فرمائیں اور بگڑیاں بنا دیا کریں۔
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami