Share this link via
Personality Websites!
475776
9358
آلِہٖ وَسلَّم نے فجر کے وقت اپنے مُؤذِّن حضرت بلال رضی اللہ عنہ کو فرمایا: اے بلال! مسلمان ہونے کے بعد جو تم نیک اَعْمَال کرتے ہو، اُن میں کونسا خاص عَمَل تم کرتے ہو؟بے شک مَیں نے جنّت میں اپنے آگے آگے (غلامانہ شان کے ساتھ)تمہارے قدموں کی آواز سُنی ہے۔ حضرت بلال رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: یا رسولَ اللہ صلَّی اللہُ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم !اور تو ایسا کوئی خاص عَمَل نہیں ہے،البتہ یہ ہے کہ دِن یا رات میں جب بھی وُضُو ٹُوٹتا ہے تو مَیں فوراً وُضُو کر کے (وقتِ مکروہ نہ ہو تو) تَحِیّۃُ الْوُضُو کے نوافِل پڑھ لیتا ہوں۔ ([1])
سُبْحٰنَ اللہ! پیارے اسلامی بھائیو! اس حدیثِ پاک سے ایک تو تَحِیّۃُ الْوُضُو کی فضیلت مَعْلُوْم ہوئی کہ حضرت بِلال رضی اللہ عنہ پابندی سے تَحِیّۃُ الْوُضُو کے نوافِل ادا کیا کرتے تھے، اس کی برکت سے اللہ پاک نے آپ کو ایسا مقام عطا فرمایا کہ آپ روزِ قیامت خادِمانہ شان سے سرکارِ عالی وقار، مکی مدنی تاجدار صلَّی اللہُ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم کے آگے آگے جنّت میں داخِل ہوں گے۔
دُوسرا اِس حدیثِ پاک سے سماعتِ مصطفےٰ صلَّی اللہُ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم کی شان کا بھی اندازہ لگائیے! مَشْہور مُفَسِّرِ قرآن، مفتی احمد یار خان نعیمی رحمۃُ اللہِ علیہ اس حدیثِ پاک کی وضاحت میں فرماتے ہیں: خیال رہے! معراج کی رات نہ تو حضرت بلال رضی اللہ عنہ حضور کے ساتھ جنّت میں گئے، نہ آپ کو معراج ہوئی بلکہ حضور صلَّی اللہُ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم نے اس رات وہ واقعہ مُلاحظہ فرمایا جو قیامت کے بعد ہو گا کہ تمام مخلوق سے پہلے حضور صلَّی اللہُ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم جنّت میں اس طرح داخِل ہوں گے کہ حضرت بلال رضی اللہ عنہ خادمانہ حیثیت سے آگے آگے ہوں گے۔ اس سے مَعْلُوْم ہوا؛ حُضُور صلَّی اللہُ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم کی مبارک آنکھوں اور کانوں کو یہ
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami