Share this link via
Personality Websites!
475767
9358
اَلْحَمْدُ لِلہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی خَاتَمِ النَّبِیّٖن
اَمَّا بَعْدُ! فَاَعُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلَیْکَ یارسولَ اللہ وَعَلٰی اٰلِکَ وَاَصْحٰبِکَ یَاحَبِیْبَ اللہ
اَلصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلَیْکَ یَانَبِیَّ اللہ وَعَلٰی اٰلِکَ وَاَصْحٰبِکَ یَانُوْرَ اللہ
نَوَیْتُ سُنَّۃَ الْاِعْتِکَاف
(ترجمہ: میں نے سُنَّت اعتکاف کی نِیَّت کی)
اللہ پاک کے آخری نبی، رسولِ ہاشمی صلَّی اللہُ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم کا فرمان ہے: جو مجھ پر ایک دن میں 50بار دُرُودِ پاک پڑھے، میں قیامت کے دِن اُس سے مُصافَحہ کروں (یعنی ہاتھ ملاؤں )گا۔([1])
پیارے اسلامی بھائیو! اگر ہم دن بھر میں صرف 50مرتبہ حُضُور صلَّی اللہُ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم پر دُرُودِپاک پڑھ لیا کریں تو حدیث پاک کے مُطَابِق کل قِیامت کے دن ہم گُناہ گاروں کو بھی مَحْبُوبِ خدا صلَّی اللہُ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم سے مُصافَحہ کا شَرَف ضَرور نصیب ہوگا اور جس خُوش نصیب کے جسم سے مَحْبوب صلَّی اللہُ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم کے دَستِ اقدس مَس ہو گئے ، اس کی خُوش بَختی کے کیا کہنے،اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! وہ جہنّم کی آگ سے مَحْفُوظ رہے گا۔
تاجدارِ انبیا پر ہوں دُرود رَحمتِ رَبّ العُلیٰ پر ہوں دُرود
عاصیوں کے اُس سہارے پر سلام ہادی و نُورِ ھُدی پر ہوں دُرود
اُس مِرے مَحْبوب پر لاکھوں سلام اُس مِرے مشکل کُشا پر ہوں دُرود
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami