Share this link via
Personality Websites!
475456
9343
مَضبُوط ترین عرَب ہوں، نیزہ بازی میں اِن سب سے زِیادَہ بہادُر،دِین میں سب سے اعلیٰ محمد بن عبدُ اللہ بن عبدُ الْمُطَّلِب(صَلَّی اللہ عَلَیہ وَ اٰلہٖ وَ سَلَّم) ہوں۔ (معارِجُ النُّبُوَّۃ، رکن دوم، باب سوم، فصل دوم، ص۵۵)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
مکتبۃ المدینہ کی کتب کا تعارُف
پیارے اسلامی بھائیو!سركارِ نامدار، دوعالَم كے مالک و مختار صَلَّی اللہ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے فضائل و کمالات اور آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے بچپن سے مُتعلِق مَزید مَعلومات کے لئے مکتبۃُ المدینہ کی كتب ”سیرتِ مُصْطَفیٰ ، سیرتِ رسول عربی اور سیرتِ مصطفے جانِ رحمت “ کا مُطالعہ نہایت مُفید ہے۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ ان كتب میں اِعلانِ نُبوّت اور ہجرت سے پہلے اور بعد کے واقعات،حضور صَلَّی اللہ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے اِخْتِیارات، بچپن اور خاندانی حالات اور غزوات کے واقعات کے علاوہ جمادات(یعنی بے جان چیزوں)، نباتات (درخت وغیرہ)، حیوانات اور جِنّات وغیرہ سے مُتَعَلِّق معجزات کو بھی نہایت عُمدہ انداز میں بیان کِیا گیا ہے، لہٰذا آج ہی ان کتب کو مکتبۃُ المدینہ سے ھَدِیَّۃً طَلَب فرما کر خُود بھی اس کا مُطالعہ فرمائیے اور دُوسرے اسلامی بھائیوں کو بھی اس کی ترغیب دِلائیے۔دعوتِ اسلامی کی ويب سائٹ www.dawateislami.net سے اِن کُتُب کو رِیڈ(يعنی پڑھا)، ڈاؤن لوڈ (Download)اور پرنٹ (Print) کِیا جا سکتا ہے۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو!آئیے!حُصُولِ بَرَکت اورسرکار صَلَّی اللہ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ سےمَحَبَّت بڑھانے کے لئے آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے بچپن کی چند مزیدپیاری پیاری اَداؤں کے بارے میں سُنتے ہیں،چنانچہ
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami