Share this link via
Personality Websites!
475454
9343
حیران رہ گیااور کہنے لگا:حلیمہ! تم بڑا ہی مُبارَک بچّہ لائی ہو۔حضرت حلیمہ سعدیہ رَضِیَ اللہ عَنْہانے کہاکہ واقعی مجھے بھی یہی اُمّید ہے۔(سیرت حلبیہ، باب ذکر رضاعہ ومااتصل بہ،۱/۱۳۲، مُسْنَدِ ابی یعلٰی، مسند ام سلمۃزوج النبی، حدیث حلیمۃبنت ابی الحارث،۶/۱۷۱، حدیث:۷۱۲۷)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمّد
وُجودِ مُصْطَفٰے کی حیرت انگیز برکات
پیارے اسلامی بھائیو!وجودِمُصْطَفٰے صَلَّی اللہ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی بَرکتوں کی کوئی انتہا ہی نہیں، آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَنے حضرت حلیمہ سعدیہ رَضِیَ اللہ عَنْہا کے مکان کو اپنی آمد کا شرف کیا بخشا ہر طرف بہار آگئی، آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے وجودِ مسعود کی برکتوں سے نہ صرف حضرت حلیمہ سعدیہ رَضِیَ اللہ عَنْہانے حصہ پایا بلکہ ان کے جانوروں نے بھی آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ سے خُوب خُوب فُیوض و بَرکات حاصِل کئے، چنانچہ
حضرت حلیمہ رَضِی اللہ عَنْہَافرماتی ہیں کہ(جب)ہم رَحمتِ عالَم صَلَّی اللہ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو اپنی گودمیں لےکر مکہ شریف سے اپنے گاؤں کی طرف روانہ ہوئے تومیرا وہی خَچّر اب اِس قَدر تیز چلنے لگا کہ کسی کی سُواری اُس کی گَرْد کو نہیں پہنچتی تھی،قافلے کی عَوْرتیں حَیْران ہو کر مجھ سے کہنے لگیں کہ اے حلیمہ! کیا یہ وہی خَچّر ہے جِس پر تم سُوار ہو کر آئی تھیں یا کوئی دُوسرا تیز رَفتار خَچّر تم نے خرید لیا ہے ؟ اَلْغَرْض ہم اپنے گھر پہنچے وہاں سَخْت قَحط پڑا ہوا تھا، تمام جانوروں کے تَھنوں میں دُودھ خُشک ہو چُکا تھا، لیکن میرے گھر میں قَدَم رکھتے ہی میری بکریوں کے تَھن دُودھ سے بھر گئے،اب روزانہ میری بکریاں جب چَراگاہ سے گھر واپس آتیں تو اُن کے تَھن دُودھ سے بھرے ہوتے حالانکہ پُوری بَسْتی میں اورکسی کو اپنے جانوروں کا ایک قَطرہ دُودھ نہیں مِلتا تھا میرے قبیلہ والوں نے اپنے چَرواہوں سے
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami