Share this link via
Personality Websites!
475453
9343
رہی ہیں ، سبز رنگ کا ریشمی کپڑا نیچے بِچھا ہوا ہے ،پُشت کے بَل آرام فرما رہے ہیں ۔
حضرت حلیمہ سعدیہ رَضِیَ اللہ عَنْہا فرماتی ہیں: میں نے چاہا کہ آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو نیند سے بیدار کروں مگر میں توآپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے حُسن و جمال ہی میں کھو گئی۔ پھر میں نے آہستہ سے قریب ہوکر اپنے ہاتھوں پر اُٹھا کر آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے سینۂ مبارَکہ پر ہاتھ رکھا تو آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے چہرۂ انور پرمسکراہٹ پھیل گئی اوراپنی ننّھی آنکھیں کھول دِیں اور مجھے دیکھنے لگے، جیسے ہی آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے میری طرف نظَر کی ،آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی مبارَک آنکھوں سے ایک نُور نکلا، جو آسمان کی طرف پرواز کر گیا۔ میں نے شوقِ مَحَبَّت میں آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی دونوں چشمانِ کرَم کے درمیان(یعنی پیشانی پر) بوسہ دیا۔ (مدارِجُ النُّبُوَّۃ، قسم اول، باب اول، بیان حسن خلقت،۲/۱۹ملخصاً)
پیارے اسلامی بھائیو!یقیناً یہ اللہ پاک کا فضلِ عظیم ہی تھا کہ حضرت حلیمہ سعدیہ رَضِیَ اللہ عَنْہاکی سوئی ہوئی قسمت بیدار ہو گئی اور سروَرِ کائنات، شاہِ موجودات صَلَّی اللہ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ ان کی آغوش میں آگئے۔ اپنے خیمے میں لا کر جب آپ رَضِیَ اللہ عَنْہا دودھ پلانے بیٹھیں تَو بارانِ رَحمت کی طرح برکاتِ نُبوَّت کا ظُہور شروع ہو گیا، خدا کی شان دیکھئے کہ حضرت حلیمہ سعدیہ رَضِیَ اللہ عَنْہاکے اِس قدر دُودھ اُترا کہ رحمت ِ عالَمِیاں، شفیعِ مُجرِماں صَلَّی اللہ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے اورآپ کے رِضاعی بھائی نے بھی خوب پیٹ بھر کر دودھ پیا اور دونوں آرام سے سو گئے۔ اُدھر اُونٹنی کو دیکھا تَو اُس کے تھَن بھی دُودھ سے بھر گئے تھے۔حضرت حلیمہ سعدیہرَضِیَ اللہ عَنْہاکے شوہر نے اُس کا دُودھ دوہا اور دونوں میاں بیوی نے خُوب سیر ہو کر دودھ پیااور رات بھر سُکھ اور چین کی نیندسونا نصیب ہوا ۔
حضرت حلیمہ سَعدِیہ رَضِیَ اللہ عَنْہاکا شوہر، سرکارِ ذی وقار صَلَّی اللہ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی یہ برکتیں دیکھ کر
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami