Share this link via
Personality Websites!
475452
9343
اَچھی ہو جاتی تھی اور وہ خالِص اور فَصیح عَرَبی زَبان بھی سِیکھ جایا کرتے،کیونکہ شہر کی زَبان باہر کے آدمیوں کے مَیْل جَول سے خالِص اور فَصِیْح و بَلِیْغ زبان نہیں رہا کرتی۔حُضُور صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وسلَّم کو دُودھ پلانے کی سَعادَت حَضْرتِ حَلِیْمَه سَعْدِیَه رَضِیَ اللہ عَنْہا کو حاصِل ہوئی ۔ آپ رَضِیَ اللہ عَنْہا سرکار صَلَّی اللہ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکی شِیْرخَواری کے مُعْجِزات بَیان کرتے ہوئے فرماتی ہیں ۔میں ”بنی سَعْد“کی عورتوں کے ہَمْراہ دُودھ پینے والے بچّوں کی تلاش میں مکّہ کو چلی۔میری گود میں ایک بچہ تھا، مگر فَقْر و فَاقَہ کی وَجہ سے مجھ میں اِتنا دُودھ نہ تھا، جو اُس کو کافی ہو سکے۔ رات بھر وہ بچہ بُھوک سے تڑپتا اور روتا بِلبِلاتا رہتا تھا اور ہم اُس کی دِلجُوئی اور دِلداری کے لئے تمام رات بیٹھ کر گُزارتے تھے۔ ایک اُونٹنی بھی ہمارے پاس تھی۔ مگر اُس کے بھی دُودھ نہ تھا۔ مَکَّهٔ مُکرَّمهکے سَفَر میں جس خچر پر میں سُوار تھی، وہ بھی اس قَدر لاغَر(کمزور) تھا کہ قافلے والوں کے ساتھ نہ چل سکتا تھا میرے ہَمْراہی بھی اُس سے تنگ آ چکے تھے۔ بڑی مُشْکِلوں سے یہ سَفَر طے ہوا (اور یہ قافِله مکہ میں پہنچ گیا اور قبیلۂ بنی سَعْد کی عورتوں نے دُودھ پِلانے کے لیے گھر گھر جاکر بچّوں کی تلاش شُروع کردی اور اُن تمام عورتوں کو دُودھ پلانے کے لئے بچّے مِل گئے، لیکن حَضْرتِ حلیمہ رَضِیَ اللہ عَنْہا کو دُودھ پلانے کے لئے کوئی بچہ نہ مل سکا ،کافی دیر تلاش کرنےکے بعد بِالآخر حضرت حلیمہ رَضِیَ اللہ عَنْہا کی سوئی ہوئی قسمت بیدار ہوگئی اور سَرورِ کائنات صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وسلَّم اُن کی آغوش میں آگئے۔(سیرتِ مصطفٰے،ص۷۳)
حضرت حلیمہ سعدیہ رَضِیَ اللہ عَنْہا جب حُضورپُرنورصَلَّی اللہ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو لینے کیلئے آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے مکان ِعالیشان پرپہنچیں تو فرماتی ہیں:میں نے دیکھا کہ حُضور پُرنور، شافِعِ یومُ النُّشور صَلَّی اللہ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ دُودھ سے بھی زیادہ سفید اُونی کپڑے میں لپٹے ہوئے ہیں ، مُشک وعنبر کی خوشبوئیں اُٹھ
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami