Share this link via
Personality Websites!
475451
9343
(صبح بہاراں، ص ۲)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمّد
آقائے دوجہاں،رحمتِ عالَمِیاں،محبوبِ رَحماںصَلَّی اللہ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی وِلادَت کےبعدسب سے پہلےآپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی والِدہ ماجِدہ حضرت بی بی آمنہرَضِیَ اللہ عَنْہا نے اپنے نُورِ نظر اور لختِ جگر کو دُودھ پلایا پھر ابولَہب کی آزاد کردہ کنیز حضرت ثُوَیْبَہرَضِیَ اللہ عَنْہا نےیہ شرف پایا۔اِن کے بعد آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو دُودھ پلانے کی سَعادَت حضرت حَلیمہ سَعدِیہرَضِیَ اللہ عَنْہا کے حصّے میں آئی ۔ (سیرتِ رسولِ عربی،ص۵۹)جِن خُوش نصیب بیبیوں نے پیارے آقا،حبیبِ کبریاصَلَّی اللہ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکو دُودھ پِلانے کا شرف حاصل کیا۔ان میں حضرت اُمِّ اَیمنرَضِیَ اللہ عَنْہا کا مُبارَک نام بھی شامل ہے۔ (سیرۃ حلبیہ، باب ذکر رضاعہ ومااتصل بہ، ۱/۱۲۴)
پیارے اسلامی بھائیو!جن خُوش قِسمت بیبیوں نے پیارےآقا،مکی مدنی مصطفیٰصَلَّی اللہ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کودودھ پِلانے کا شرف حاصل کیا،ان تمام عورتوں کو دولتِ ایمان نصیب ہوئی ۔
حضرت حلیمہ سَعدیہ رَضِیَ اللہ عَنْہا دولت ِایمان کے عِلاوہ مزید جن برکتوں سے مالامال ہوئیں۔آئیے! ان سے متعلق پیارے آقا،دو عالم کے داتاصَلَّی اللہ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے بچپن شریف میں ہونے والے چندواقعات سنتے ہیں۔
شيخُ الحديث حضرت علامہ عَبدُالمصطفٰے اعظمی رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ اپنی کتاب" سِیرَتِ مصطفٰے" میں لکھتے ہیں : شُرَفائے عَرَب کی عادت تھی کہ وہ اپنے بچوں کو دُودھ پلانے کے لئے گِرد و نَواح کے دِیہاتوں میں بھیج دیاکرتے تھے، دیہات کی صاف سُتھری آب وہَوامیں بچّوں کی تَنْدُرُسْتی اور جِسْمانی صِحَّت بھی
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami