Share this link via
Personality Websites!
475450
9343
آن اِضافہ ہو رہاہے۔ ایک لمحہ وہ چُھپ جاتا ہے تو دُوسرے ہی لمحے ظاہِر ہوجاتاہے۔ قُریش کی ایک جماعت اُس کی شاخوں سے چمٹی ہوئی ہے جبکہ دُوسری جماعت اُسے کاٹنا چاہتی ہے۔ جونہی یہ جماعت اسے کاٹنے کے لئے قریب پہنچی تو ایک نوجوان نے اُنہیں پکڑ لیا، اِس جیسا حُسن و جَمال کا پیکر اور نَظافَت و خُوشبو سے مُعَطَّر نوجوان میں نے کبھی نہیں دیکھا،پھراس خوب رُو (خوبصورت) نوجوان نے اُس جماعت کے لوگوں کی کمریں توڑڈالیں اور آنکھیں نکال دیں۔
میں نے درخت کا پھل لینے کے لئے اپنا ہاتھ بڑھایامگرکچھ نہ لے سکا ۔بالآخر میں نے پوچھا کہ اِس کاپھل کون لے سکتا ہے؟ جواب ملا: صِرف وہ لوگ جو مَضبُوطی سے چِمٹے ہوئے ہیں۔ پھر خوف زَدہ حالت میں میری آنکھ کُھل گئی ۔حضرت عبدُ الْمُطَّلِبرَضِیَ اللہ عَنْہُ فرماتے ہیں کہ میں نے کاہِن کے چہرے کو دیکھا تَواس کا رنگ اُڑچکاتھا، پھر اُس نے تعبیر بیان کرتے ہوئے کہا:اگر تمہارا خواب سچّا ہے تَو تُمہاری پُشت سے ایک ایسا فَرزَند پیدا ہوگا جو مشرِق ومغرِب کا مالِک ہوگا اور ایک مخلوق اُس کی خوبیوں کو دیکھ کر اُس سے وابَستہ ہوجائے گی۔(خَصائِص کُبرٰی،باب رؤیا عبدالمطلب،۱/۶۷)
پیارے اسلامی بھائیو!حضرت عَبدُالمطلب رَضِیَ اللہ عَنْہُ نے جس نُورکوخَواب میں دیکھا وہ12ربیعُ الاول شریف بَمُطابِق 20اپریل 571بروزپیر صُبحِ صادِق کی روشن ومُنوّرسُہانی گھڑی میں ہمارے پِیارے آقا،حبیبِ کبریاصَلَّی اللہ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَكی صُورت میں اَزَلی سَعادَتوں اور اَبَدی مسَرَّتوں کا نُور بَن کر مكہ مُکرَمَہ میں پیدا ہوئے ۔ (المواھب اللدنیہ للقسطلانی، ۱/۶۶۔۷۵ملتقطا)
اللہپاک کے حبیب صَلَّی اللہ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی ولادتِ با سعادت ہوتے ہی ظُلمَت کے بادَل چَھٹ گئے ، شاہ ِایران کِسریٰ کے مَحل پر زَلزَلہ آیا ، چودہ (14)کُنْگرے گِرگئے ،اِیران کا آتَش کَدہ جو ایک ہزار(1000)سال سے شُعلہ زَن تھا وہ بُجھ گیا اور دَریائے ساوَہ خُشک ہوگیا اورکعبہ کو وجدآگیا ۔
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami