Share this link via
Personality Websites!
475468
9343
دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سُنّتوں بھرے اجتماع کے شیڈول کےمطابق”انگوٹھے چومتے وقت کی دعا“یادکروائی جائےگی۔وہ دُعایہ ہے:
صَلَّی اللہ عَلَیْکَ یَا رَسُوْلَ اللہ۔ قُرَّۃُ عَیْنِیْ بِکَ یَا رَسُوْلَ اللہ۔ اَللّٰہُمَّ مَتِّعْنِی بِالسَّمْعِ وَالْبَصَرِ۔
ترجَمہ: اے اللہ کے رسول! آپ پر اللہ تعالی رحمتِ کاملہ نازل فرمائے۔ یا رسول اللہ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ! آپ میری آنکھوں کی ٹھنڈک ہیں۔ الٰہی مجھے سننے اور دیکھنے کی قوت سے فائدہ اُٹھانے والا کر ۔ (خزینۂ رحمت، ص96)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
*اجتماعی جائزے کا طریقہ(72نیک اعمال )
فرمانِ مُصْطَفٰےصَلَّی اللہ عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ: (آخرت کے معاملے میں)گھڑی بھر غور و فکر کرنا 60 سال کی عبادت سے بہتر ہے۔
(جامع صغیرللسیوطی،ص۳۶۵،حدیث:۵۸۹۷)
آئیے!نیک اعمال کا رسالہ پُر کرنے سے پہلے ”اچھی اچھی نیتیں“کرلیجئے۔
(1)رِضائے الٰہی کے لئے خود بھی نیک اعمال کے رِسالے سے اپنا جائزہ لوں گا اور دوسروں کو بھی ترغیب دوں گا۔
(2)جن نیک اعمال پر عمل ہوا اُن پر اللہ پاک کی حمد (یعنی شکر)بجا لاؤں گا۔
(3)جن پر عمل نہ ہوسکا اُن پر افسوس اورآئندہ عمل کرنے کی کوشش کروں گا۔
(4)گناہوں سے بچانے والے کسی نیک عمل پر خدا نخواستہ عمل نہ ہوا تو تَوبہ و استغفار کے ساتھ ساتھ آئندہ گناہ نہ کرنے کا عہد کروں گا ۔
(5)بلاضرورت اپنی نیکیوں (مثلاًفُلاں فُلاں یا اِتنے اتنے نیک اعمال پر عمل ہے ) کااظہار نہیں کروں گا۔
(6)جن نیک اعمالپر بعد میں عمل ہو سکتا ہے(مثلاًآج313 بار درود شریف نہیں پڑھے)تو بعد میں یا کل عمل کرلوں گا۔
(7) نیک اعمال کا رسالہ پُر کر نے کے اصل مقصد(مثلاًخوفِ خدا، تقویٰ، اخلاقیات کی درستی، دینی کاموں میں ترقی وغیرہ)کو
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami