Share this link via
Personality Websites!
475449
9343
فرمانِ مصطفےٰ صَلّی اللہ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم:اَفْضَلُ الْعَمَلِ اَلنِّيَّۃُ الصَّادِقَۃُ سچی نیت سب سے افضل عمل ہے۔ ([1]) اے عاشقانِ رسول! ہر کام سے پہلے اچھی اچھی نیتیں کرنے کی عادت بنائیے کہ اچھی نیت بندے کو جنت میں داخِل کر دیتی ہے۔ بیان سننے سے پہلے بھی اچھی اچھی نیتیں کر لیجئے! مثلاً نیت کیجئے! *عِلْم حاصل کرنے کے لئے پورا بیان سُنوں گا * با اَدب بیٹھوں گا *دورانِ بیان سُستی سے بچوں گا *اپنی اِصْلاح کے لئے بیان سُنوں گا *جو سُنوں گا دوسروں تک پہنچانے کی کوشش کروں گا۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمّد
بہت بڑے عاشقِ رسول حضرت اِمام جَلال ُ الدِّین سُیُوطی شافِعیرَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ جنہوں نے بیداری میں 75بار رسولِ پاک،صاحبِ لولاک صَلَّی اللہ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی زیارت کی،آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ تحریر فرماتے ہیں:(پیارے آقا صَلَّی اللہ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکے دادا جان)حضرت عبدُالْمُطَّلِبرَضِیَ اللہ عَنْہُبیان کرتے ہیں کہ (ایک دفعہ) میں حجرِ اَسود کے پاس سو رہا تھا کہ میں نے ایک ہولناک خَواب دیکھا، جس کی وجہ سے مجھ پر بہت زیادہ گھبراہٹ طاری ہو گئی، پھر میں ایک قُریشی کاہِن(یعنی قسمت کا حال بتانے والے) کے پاس آیا اوربتایا کہ میں نے رات خَواب میں ایک درخت دیکھا ،جس کی اُونچائی آسمان تک اور شاخیں مَشرِق ومَغرِب تک پھیلی ہوئی ہیں۔ اُس درخت سے نکلنے والے نُور کی چمک دَمک سُورج کی روشنی سے سَتّر70 گُنا زائد ہے۔ اُس کے سامنے عرَب وعجم سَجدہ ریز ہیں اور اُس کی عظمت، نُور اور بلندی میں ہر
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami