Share this link via
Personality Websites!
475462
9343
اس کو چھوڑ دیا جب سَفر سے لوٹے تو دیکھا کہ وادی پانی سے بھری ہوئی ہےتو سَب قافلے والے وَہیں رُک گئے،حضور صَلَّی اللہ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَنےفرمایا کہ تم میرےپیچھےآجاؤ،آپ اس وادی کے اندر تشریف لےگئےاورسب قُرَیْش آپ کے پیچھے پیچھے چلنے لگے،اللہپاک نے پانی خشک فرمادیا،جب وہ لوگ مکہ واپس آئے تو سب کو یہ واقعہ سُنایا، جسے سُن کر انہوں نےکہا اس بچہ کی شان نرالی ہے۔( سبل السھدی والرشاد ، ۲/ ۱۳۹)
پیارے اسلامی بھائیو!مَعلُوم ہُوا کہ ہمارے آقا،مَدِینے والے مُصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وسلَّم عام انسانوں کی طرح بالکل نہیں تھے بلکہ اللہ پاک نے آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وسلَّم کو خاص اِنعامات واِکرامات سے نَوازا تھا،لہٰذاہمیں چاہیے کہ ہم حضور صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وسلَّم کی خُوب خُوب شان وعظمت بیان کریں،نہ صرف آپ سے بلکہ آپ کی ذاتِ مُقدَسَّہ سے مَحَبَّت کرنے والوں سے مَحَبَّت کریں نیز آپ کی شان میں بے اَدبیاں کرنے والوں کی صحبت سے دُور رہیں۔اس مقصد کے لئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہیں کہ اس دینی ماحول سے وابستہ رہنے کی برکت سے دُنیا و آخرت سنور جاتی ہیں۔
پیارے اسلامی بھائیو! آج کے بیان میں ہم نے حُضور نبیِ کریم صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وسلَّم کے بچپن شریف کےچند دلنشین حالات کے متعلق سننے کی سعادت حاصل کی ۔
اے کاش کہ تمام والدین حضور صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وسلَّم کے مبارک بچپن کو مدِ نظر رکھ کر اپنے بچوں کی صحیح اسلامی تعلیمات کے مطابق تربیت کرنے میں کامیاب ہوجائیں۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِ الْاَمِیْن صَلَّی اللہ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami