Share this link via
Personality Websites!
475458
9343
(معارِجُ النُّبُوَّۃ، رکن دوم، باب سوم، فصل دوم، ص۵۶)
روزانہ ایک نُورآفتاب کی مانِند سرکارِدوجہاں،مکی مدنی سُلطاںصَلَّی اللہ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی خِدمت میں حاضِر ہوتا جو آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو ڈھانپ لیتا اور پھر چَھٹ جاتا۔(معارِجُ النُّبُوَّۃ، رکن دوم، باب سوم، فصل دوم، ص۵۶)
حضرت حلیمہ سعدیہ رَضِیَ اللہ عَنْہا فرماتی ہیں:ایک روز حُضور صَلَّی اللہ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ میری گود میں تھے کہ چند بکریوں کا گُزر ہوا ،اُن میں سے ایک بکری آئی اور جلدی سے اپنا ماتھا زمین پر رکھا(یعنی سجدہ کیا اور اس کے بعد)،حُضور صَلَّی اللہ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے سرِ اَقدَس کو بوسہ دیا اور واپس چلی گئی۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو! آپ نے سُنا کہ ہمارے پِیارے آقا صَلَّی اللہ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کےبچپن کی اَدائیں کتنی خُوبصورت تھیں کہ آپ اپنے گہوارے میں چاند سے کھیلا کرتے، آپ عَلَیْہِ السَّلَام عام بچوں کی طرح روتے چِلّاتے نہ تھے،آپ نے جب گُفتُگو کاآغاز فرمایا توسب سے پہلےاللہ پاک کا مُبَارَک نام لیا،آپ جب کسی کام کیلئے ہاتھ بڑھاتے تو بِسْمِ اللہ شریف پڑھتےاور لین دَین میں ہمیشہ سِیدھاہاتھ استعمال فرماتے تھے۔
پیارے اسلامی بھائیو!ہمیں بھی پیارے آقا صَلَّی اللہ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی پیروی کرتے ہوئے ہر جائز کام سے پہلے بِسْمِ اللہ شریف پڑھنی چاہیے کہ اس سے کام میں برکت ہوتی ہے اور جس کام کی ابتدا میں بِسْمِ اللہ نہ پڑھی جائے وہ نامکمل رہ جاتا ہےجیساکہ
فرمانِ مصطفےٰصَلَّی اللہ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَہے :جوبھی اَہم کام بِسْمِ اللہ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم کے ساتھ شُروع
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami