Share this link via
Personality Websites!
475457
9343
نبی کریم صَلَّی اللہ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے اپنی عُمر کے ابتدائی حصّے میں پیدا ہوتے ہی جو کلام فرمایاوہ اللہ اَکْبَر کَبِیْراً وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ کَثِیْراً تھا،آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکوفرشتے جھُولاجھُلاتے تھے۔(سُبُلُ الہُدٰی وَالرِّشَاد، الباب التاسع فی مناغاتہ للقم…الخ، ۱/۳۴۹)
حضرت عبّاس رَضِیَ اللہ عَنْہُفرماتے ہیں کہ میں نے عرْض کی:یارسول اللہ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ ! مجھے تَو آپ کی علاماتِ نُبُوَّت نے دِینِ اِسلام میں داخل ہونے کی دعوت دی تھی۔میں نے دیکھا کہ آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ گہوارے میں چاند سے باتیں کرتے اور اپنی اُنگلی سے جس طرف اشارہ فرماتے ، چاند اُسی طرف جھک جاتا۔(جمعُ الجَوامع، حرف الہمزۃ مع النون، ۳/۲۱۲، حدیث: ۸۳۶۱)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
بچوں کی عادت کے مطابق کبھی بھی آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے کپڑوں میں بول وبراز نہیں فرمایابلکہ ہمیشہ ایک مُعَیَّن وقْت پر رَفْعِ حاجَت فرماتے۔(معارِجُ النُّبُوَّۃ، رکن دوم، باب سوم، فصل دوم، ص۵۶)
پیارے اسلامی بھائیو!جب سےحضور صَلَّی اللہ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے گُفْتگو کا آغاز فرمایا، بِسْمِ اللّٰہ شریف پڑھے بغیر کسی چیز کی طرف ہاتھ نہیں بڑھایا اور نہ ہی بائیں ہاتھ سے کوئی چیز لی۔ (معارِجُ النُّبُوَّۃ، رکن دوم، باب سوم، فصل دوم، ص۵۶)
حضرت حلیمہ رَضِیَ اللہ عَنْہا فرماتی ہیں:دورانِ شیرخوارگی(یعنی دودھ پینے کی عمر میں) آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی دیکھ بھال میں مجھے بہت آرام وآسائش تھی۔ (معارِجُ النُّبُوَّۃ، رکن دوم، باب سوم، فصل دوم، ص۵۶) جب میں آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو نہلانا چاہتی تَو غیب سے کوئی مجھ پر سبقت لے جاتا۔ (معارِجُ النُّبُوَّۃ، رکن دوم، باب سوم، فصل دوم، ص۵۶)
حضور صَلَّی اللہ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ دیگر بچوں کی طرح نہ چیختے چِلّاتے اور نہ گِریہ وزاری فرماتے۔
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami