Share this link via
Personality Websites!
475312
9335
بولے: کتنے تعجب کی بات ہے؛ اللہ پاک نے حضرت آدم عَلَیْہ ِالسَّلام کو صَفِیُّ اللہ بنایا ہے۔
یہ باتیں سُننے کے بعد پیارے آقا، مکی مدنی مصطفےٰصَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم تشریف لائے، فرمایا: اے میرے صحابہ! میں نے تمہاری ساری باتیں سُن لی ہیں۔ تم کہتے ہو؛*ابراہیم عَلَیْہ ِ السَّلام اللہ پاک کے خلیل ہیں، یقیناً وہ اِسی شان والے ہیں*تم کہتے ہو؛ موسیٰ عَلَیْہ ِالسَّلام کَلِیْمُ اللہ ہیں، یقیناً وہ اِسی شان والے ہیں*تم کہتے ہو: عیسیٰ عَلَیْہ ِالسَّلام رُوح ُاللہ ہیں، ہاں! وہ اسی شان والے ہیں*تم کہتے ہو: آدم عَلَیْہ ِالسَّلام صَفِیُّ اللہ ہیں، ہاں! ہاں! اُن کی یہی شان ہے اَلَا وَ اَنَا حَبِیْبُ اللہ وَ لَا فَخَر َیعنی اے میرے صحابہ سُن لو! میں اللہ پاک کا حبیب ہوں، میں یہ بات بطور فخر نہیں کہتا* قیامت کے دِن حمد کا جھنڈا میرے ہاتھ ہو گا، میں یہ بات بطور فخر نہیں کہتا*روزِ قیامت سب سے پہلے میں ہی شفاعت فرماؤں گا*میری ہی شفاعت سب سے پہلے قبول ہو گی، میں یہ بات بطور فخر نہیں کہتا*مزید فرمایا: اَنَا اَکْرَمُ الْاَوَّلِیْن وَ الْآخِرِیْنَ وَلَا فَخَر میں اگلے، پچھلوں میں سب سے بڑھ کر عزّت والا ہوں مگر یہ بات بطور فخر نہیں کہتا۔([1])
پیارے اسلامی بھائیو! اس جگہ پیارے آقا، مکی مَدَنی مصطفےٰصَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے سب نبیوں پر اپنی فضیلت کو بیان کیا، اس سے پتا چل گیا کہ صَفِیُّ اللہ ہونا بھی بڑی شان ہے، خَلِیْلُ اللہ ہونا بھی بڑی شان ہے، کَلِیْم ُاللہ ہونا بھی بڑی شان ہے، رُوحُ اللہ ہونا بھی بڑی شان ہے مگر حبیبُ اللہ ہونا سب سے بڑی شان ہے۔
سُبْحٰنَ اللہ! کتنی سادگی کے ساتھ بات سمجھا دی، مطلب یہ ہے کہ جو حبیب ہوتا ہے، خاص تنہایوں میں بھی اسے ساتھ رکھا جاتا ہے، بِلاتمثیل(یعنی صِرْف سمجھانے کےلئے عرض
[1]...ترمذی، ابواب المناقب عن رسول اللہ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ، صفحہ:827، حدیث:3625 ۔
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami