Share this link via
Personality Websites!
475311
9335
کے بعد کسی کے پہنچیں گے*اے مَحْبُوب صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ! اگر میں نے آدم عَلَیْہ ِالسَّلام کو بزرگی دِی تو آپ پر سلسلۂ نبوت کو ختم کیا، اے پیارے حبیب صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم! میرے ہاں آپ سے بڑھ کر عزّت والا میں نے کسی کو نہ بنایا، میں نے دُنیا اس لئے بنائی کہ لوگ آپ کی عزّت و عظمت کو دیکھ لیں، وَ لَوْ لَاکَ لَمَا خَلَقْتُ الدُّنْیَا اے محبوبِ ذیشان صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم! آپ نہ ہوتے تو میں دُنیا ہی نہ بناتا۔([1])
سُبْحٰنَ اللہ! کیا شان ہے میرے آقاصَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی...!!
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
سُن لو...! میں اللہ پاک کا حبیب ہوں
حدیثِ پاک کی مشہور کتاب ترمذی شریف میں حدیثِ پاک ہے، صحابئ رسول حضرت عبد اللہ بن عبّاس رَضِیَ اللہ عنہما فرماتے ہیں: ایک مرتبہ صحابۂ کرام رَضِیَ اللہ عنہم جمع تھے، پیارے آقا، مکی مَدَنی مصطفےٰصَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی آمد کا انتظار کر رہے تھے، اِسی دوران اُنہوں نے علمی گفتگو کرنا شروع کر دی، اُدھر پیارے آقا، رسولِ خُداصَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم بھی تشریف لے آئے، آپصَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم جب صحابہ کے قریب آئے تو رُک گئے، اُن کی گفتگو سُننے لگے، کیا باتیں ہو رہی تھیں؟*ایک صحابی رَضِیَ اللہ عنہ بولے: کتنی عجیب بات ہے؛ اللہ پاک نے حضرت ابراہیم عَلَیْہ ِالسَّلام کو اپنا خلیل بنایا ہے*دوسرے بولے: کتنے تعجب کی بات ہے کہ اللہ پاک نے موسیٰ عَلَیْہ ِالسَّلام کو کَلِیْم بنایا ہے*تیسرے بولے: کتنی حیرت کی بات ہے، اللہ پاک نے حضرت عیسیٰ عَلَیْہ ِالسَّلام کو رُوحُ اللہ اور کلمۃُ اللہ بنایا ہے*چوتھے صحابی
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami