Share this link via
Personality Websites!
475310
9335
ذِہن ایک ہی طرف جاتا ہے،سب سمجھ جاتے ہیں کہ بےشُمار اور عظیم الشّان درجات والے نبی حضرت مُحَمَّد صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ہیں، وہی سب سے افضل ہیں۔ ([1])
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
اے مَحْبُوب! آپ کو کیا فضیلت ملی...؟
حضرت سلمان فارسی رَضِیَ اللہ عنہ مشہور صحابئ رسول ہیں، آپ فرماتے ہیں: ایک مرتبہ کسی نے پیارے آقا، مکی مَدَنی مصطفےٰصَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی خِدْمت میں عرض کیا: یارسولَ اللہ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم! *اللہ پاک نے حضرت موسیٰ عَلَیْہ ِالسَّلام سے کلام فرمایا*حضرت عیسیٰ عَلَیْہ ِالسَّلام کو رُوحُ القدس سے (یعنی اپنی قدرتِ کاملہ سے بِن باپ کے) پیدا فرمایا*ابراہیم عَلَیْہ ِ السَّلام کو اپنا خلیل کیا*حضرت آدم عَلَیْہ ِالسَّلام کو بزرگی عطا فرمائی، آپ کو کیا خاص فضیلت عطا کی گئی ہے؟ حضرت سلمان فارسی رَضِیَ اللہ عنہ فرماتے ہیں: اس سے پہلے کہ رسولِ خُداصَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کوئی جواب ارشاد فرماتے، فورًا جبریلِ امین عَلَیْہ ِالسَّلام حاضِر ہو گئے، رَبِّ کائنات کا پیغام لائے، عرض کیا: اللہ پاک فرماتا ہے: اے پیارے مَحْبُوب صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ! *اگر میں نے ابراہیم عَلَیْہ ِالسَّلام کو خلیل بنایا ہے تو اُس سے بہت پہلے آپ کو اپنا حبیب بنا لیا تھا*اگر میں نے موسیٰ عَلَیْہ ِالسَّلام سے زمین پر کلام کیا تو آپ کو آسمان سے اُوپَر بلا کر کلام کا شرف بخشا ہے *اگر عیسیٰ عَلَیْہ ِالسَّلام کو رُوح القدس سے (یعنی اپنی خاص قدرت سے بِن باپ کے) پیدا کیا ہے تو آپ کا نامِ نامی مخلوق کی پیدائش سے 2 ہزار سال پہلے پیدا کر دیا تھا*اے مَحْبُوب صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ! آپ کے قدم مُبارَک آسمانوں میں وہاں پہنچے، جہاں نہ پہلے کسی کے قدم وہاں پہنچے تھے، نہ آپ
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami