Share this link via
Personality Websites!
475306
9335
چاہتا کہ آج ہم سو جائیں بلکہ آج ہم اپنے رَبِّ کریم کے حُضُور 100 مرتبہ سَر جھکاتے ہوئے نماز ادا کریں گے، اپنے رَبّ کے حُضُور سجدہ کریں گے۔ مزید فرمایا: ہمیں اللہ پاک کا شکر ادا کرنا چاہئے کہ اس نے ہمیں اس رات میں ایک بڑی نعمت عطا فرمائی ہے۔([1])
سُبْحٰنَ اللہ! پیارے اسلامی بھائیو! کیا شان ہے اللہ پاک کے نبیوں کی...!! حضرت عیسیٰ عَلَیْہ ِالسَّلام وہ شان والے نبی ہیں، جن کے معجزۂ عِلْمِ غیب کا الگ طور پر قرآنِ کریم میں ذِکْر آیا ہے اور آپ کے عِلْمِ غیب کی شان دیکھئے! ہزاروں سال پہلے کی بات ہے، حضرت عیسیٰ عَلَیْہ ِالسَّلام اللہ پاک کی عطا سے، عِلْمِ غیب کی شان سے اُس وقت اُمّتِ مصطفےٰصَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کا اَنْداز دیکھ رہے تھے، عشق کے رنگ ملاحظہ فرما رہے تھے، آپ جانتے تھے کہ وِلادتِ مصطفےٰ کی رات وہ عظیم رات ہے کہ اُمّتِ مصطفےٰ اِس رات کی قدر پہچانے گی، اپنے آقاصَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم سے کمال درجے کا عشق کرتے ہوئے، اُن کی وِلادت کی رات کو سالانہ جشن کے طَور پر منایا کرے گی۔
پیارے اسلامی بھائیو! یہاں ایک اور بات پر غور فرمائیے! حضرت عیسیٰ عَلَیْہ ِالسَّلام مَحْبُوب صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی آمد کی خوشخبری سُنانے آئے تھے، جو یہ جانتے تھے کہ میرے بعد اب کوئی نبی تشریف نہیں لائیں گے، صِرْف و صِرْف احمد نبیصَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ہی تشریف لائیں گے، وہ یہ بھی جانتے تھے کہ اُن کی وِلادت مبارَک کب ہو گی، کس رات کو وہ دُنیا میں تشریف لائیں گے، ابھی آپصَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم دُنیا میں تشریف لائے نہیں تھے، اِس سے ہزاروں سال پہلے، عین وِلادتِ مصطفےٰصَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی رات کو گویا کہ جشنِ مِیلادِ مصطفےٰ کی محفل سجی ہوئی ہے اور انداز مبارک کیسا عظیم ہے، حضرت عیسیٰ عَلَیْہ ِالسَّلام
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami