Share this link via
Personality Websites!
475326
9335
جن کی تعریفیں رَبِّ کائنات قرآن میں فرماتا ہے، ان کی تعریف کا حق ہم جیسے ادنیٰ غُلام کیسے ادا کر سکتے ہیں...؟؟ بَس ہمیں یہی تمنّا کرنی چاہئے کہ اللہ پاک ہمیں ایسے عظیمُ الشَّان،بے مِثْل و بے مِثال،خوش خِصال و با کمال آقا صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کا سچّا غُلام،باعَمَل و شکر گزار اُمّتی بننے کی توفیق عطا فرمائے! کاش! دِل میں عشقِ مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے ایسے چراغ جلیں کہ دُنیا تو کیا قبر بھی اس چراغ سے روشن ہو جائے۔
جشنِ وِلادت اور جلوسِ میلاد کے متعلق مدنی پھول
اے عاشقانِ رسول! کل بارہویں شریف(یعنی ربیعُ الاَوَّل کی12تاریخ) ہے۔ پیارے نبی، رسولِ ہاشمی، مکی مدنی، مُحَمَّدِ عربی صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کا جشنِ وِلادت ہے، الحمد للہ! صحابۂ کرام رَضِیَ اللہ عنہم نے بھی اپنے دَور کے تقاضوں کے مُطَابق وِلادتِ مصطفےٰ کی خوشی کی، اس نعمت پر اللہ پاک کا شکر بجا لائے بلکہ خُود ہمارے آقا و مولا، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم بھی اپنا جشنِ وِلادَت منایا کرتے تھے بلکہ آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم تو سالانہ نہیں بلکہ ہر ہفتے یعنی ہر پِیر شریف کو روزہ رکھ کر اپنا جشنِ وِلادت مناتےتھے۔
ہم بھی اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! دُھوم دَھام سے جشنِ وِلادت منائیں گے۔ جشنِ وِلادت کی خوشی میں اچھے، صاف ستھرے کپڑے بھی پہنیں گے، تیار ہو کر جلوسِ میلاد میں بھی شرکت کریں گے، آقا کی آمد کے نعرے بھی لگائیں گے اور اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! دُنیا کو بتا دیں گے کہ ہمارے بےمثل و بےمثال آقا کا جشنِ وِلادَت ہے، الحمد للہ! ہم اس پر دِل و جان سے خوش بھی ہیں اور رَبِّ کریم کے شکر گزار بھی ہیں۔
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami