Share this link via
Personality Websites!
475325
9335
یہ ہے پیارے آقاصَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی سونگھنے کی طاقت...!! قرآنِ کریم میں ذِکْر ہے، حضرت یُوسُف عَلَیْہ ِالسَّلام کا کرتا مبارک مِصْر سے چلا تھا، حضرت یعقوب عَلَیْہ ِالسَّلام کو کَنْعان میں بیٹھے ہوئے میلوں دُور تک اس کی خوشبُو محسوس ہو گئی تھی، یہ بھی بڑے کمال کی بات ہے ...!! مگر سوچئے تو سہی وہاں اگرچہ میلوں کا فاصلہ ہے مگر خوشبُو موجود تو ہے، یہاں خوشبُو یا بدبُو موجود ہی نہیں ہے، صِرْف اس کانام لیا ہے، محسوس ہونا شروع ہو گئی ہے...!!
سُبْحٰنَ اللہ! یہ میرے آقاصَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی شانیں ہیں...!! الغرض؛ اللہ پاک نے پیارے آقا، مکی مدنی مصطفےٰصَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کو ہر لحاظ سے، ساری مخلوقات سے اُونچی شانیں عطا فرمائی ہیں، آپ کو درجوں بلندیاں عطا فرمائیں *آپصَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کو نبیوں کا نبی بنایا *سب نبیوں کو آپ کی خوشخبری سنانے بھیجا *سب نبیوں کو اُونچی شانیں عطا فرمائیں تو آپ کے صدقے میں عطا فرمائیں *آپصَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کو اپنا حبیب بنایا *جسمانی لحاظ سے دیکھیں تو *جیسی دیکھنے کی طاقت آپ کو عطا کی گئی، ایسی کسی کو عطا نہ ہوئی *جیسی رفتار مبارک آپ کو عطا ہوئی، ایسی کسی کو عطا نہ ہوئی، *جیسی لطافت و نورانیت آپ کو بخشی گئی، ایسی کسی کو نہ بخشی گئی *جیسی دیکھنے کی طاقت آپ کو دی گئی، ایسی کسی کو نہ دی گئی *جیسی سُننے کی طاقت *چکھنے کی طاقت *سونگھنے کی طاقت *چھونے کی طاقت آپصَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کو عطا کی گئی، ایسی باکمال و بےمثال طاقتیں اور کسی کو عطا نہیں ہوئی ہیں۔
سُبْحٰنَ اللہ!اے عاشقانِ رسول! یہ سرکارِ عالی وقار،مکی مدنی تاجدار صَلَّی اللہ عَلیہ وَآلہٖ و َسَلَّم کی چند شانوں کا مختصر بیان ہے۔
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami