Share this link via
Personality Websites!
475317
9335
السَّلام کو رفتا ر بھی اُمّت کی رفتار سے زیادہ عطا ہوتی ہے *انبیائے کرام علیہمُ السَّلام کو دیکھنے کی طاقت بھی اُمّت سے زیادہ دِی جاتی ہے *سُننے کی طاقت بھی سب سے زیادہ بخشی جاتی ہے *چکھنے کی طاقت *سونگنے کی طاقت *چھونے کی طاقت *اِسی طرح عقل *فہم و فراست اور *سمجھنے کی طاقت بھی اُن میں ساری اُمّت سے زیادہ ہوتی ہے *پِھر اس کے ساتھ ساتھ اُن کی رُوح بھی تمام لوگوں سے بڑھ کر پاک صاف اور لطیف ہوتی ہے۔([1])
پیارے اسلامی بھائیو! یہ سمجھنے کی بات ہے، پیارے آقاصَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم *تمام جہانوں کے نبی ہیں*فرشتوں کے بھی نبی ہیں*نبیوں کے بھی نبی ہیں*رسولوں کے بھی نبی ہیں*تمام مخلوقات کے نبی ہیں، یہ سب آپصَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے اُمّتی ہیں اور ہم سُن چکے ہیں: نبی کی دیکھنے کی طاقت اُمّت سے بڑھ کر ہوتی ہے *نبی کی سننے کی طاقت اُمّت سے بڑھ کر ہوتی ہے *نبی کی چکھنے کی طاقت *سُونگھنے کی طاقت *چھونے کی طاقت *عقل، فہم و فراست اور سمجھنے کی طاقت اُمّت سے بڑھ کر ہوتی ہے اور *نبی کی رُوح اُمّت کی رُوح سے بہت بڑھ کی پاکیزہ اور لطیف ہوتی ہے۔
اس سے پتا چل گیا کہ تمام مخلوقات میں *جیسی آنکھ مَحْبُوب صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کو دی گئی ہے، ایسی آنکھ کسی کو نہیں ملی*جیسے کان مبارک آپ کو عطا ہوئے، ایسے کسی کو نہیں دئیے گئے*جیسی سونگھنے کی طاقت آپصَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کو عطا کی گئی ہے، ایسی نبیوں اور فرشتوں کو بھی عطا نہیں کی گئی*جیسی چھونے کی طاقت آپصَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کو عطا کی گئی ہے، ایسی نبیوں اور فرشتوں کو بھی نہیں دی گئی*جیسی عقل آپ کو عطا ہوئی، ایسی کسی کو نہ دی گئی*جیسی رُوح مقدَّس آپ کو عطا ہوئی ہے، ایسی رُوح مقدّس بھی کسی اور کی نہیں ہے۔
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami