Share this link via
Personality Websites!
475315
9335
کی صفات کا کسی حدْ تک اِظْہار نظر آتا ہے مگر سُوال یہ ہے کہ *جب یہ زمین بھی نہیں تھی*آسمان بھی نہیں تھا*مخلوقات بھی نہیں تھیں*انسان، جنّات اور فرشتے بھی نہیں تھے *کچھ بھی نہیں تھا، صِرْف اللہ پاک کی ذات تھی، یارسولَ اللہ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم! اس وقت اللہ پاک کی صفات کا اِظْہار کہاں ہو رہا تھا؟
سُوال بڑا انوکھا ہے، بڑا دلچسپ بھی ہے، معلوماتی بھی ہے، اب جواب سنیئے! رسولِ ذیشان، مکی مدنی سلطانصَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے فرمایا: کَانَ فِیْ عَمَاءٍ یعنی *جب یہ زمین نہیں تھی*آسمان نہیں تھا*کوئی بھی مخلوق نہیں تھی*اُس وقت ایک بادل نما چیز تھی، اللہ پاک کی صفات کا اظہار اُس میں ہو رہا تھا۔
وہ بادَل نماز چیز کیا تھی؟ عُلَمائے کرام فرماتے ہیں: وہ محبوبِ ذیشان، مکی مَدَنی سلطانصَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کا نُور تھا، اس میں رَبِّ کریم کی جملہ صفات کا ظہور تھا۔([1])
پیارے اسلامی بھائیو! *یہ ہے حبیب اور خلیل کا فرق...! *یہ ہے حبیب اور کلیم کا فرق*حبیب اللہ اور رُوح ُاللہ کا فرق...!! حضرت آدم عَلَیْہ ِالسَّلام سے لے کر حضرت عیسیٰ عَلَیْہ ِالسَّلام تک تمام انبیائے کرام علیہمُ السَّلام *اُونچی شانوں والے ہیں*اُونچے رُتبوں والے ہیں، مگر قربان جائیے! محبوبصَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی شان کیا ہے؟ ان انبیائے کرام علیہمُ السَّلام کی ابھی رُوحیں بھی تخلیق نہیں ہوئی تھیں، اس سے پہلے ہی محبوبِ اکرم صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کا مبارَک نُور اللہ پاک کی جملہ صفات کا مظہر بن چکا تھا۔
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami