Share this link via
Personality Websites!
475173
9333
پاک سے ہم کلامی کا شرف پایا، عرض کیا:
رَبِّ اَرِنِیْۤ (پارہ:9،سورۂ اعراف:143)
تَرْجَمَۂ کَنْزُالْعِرْفَان: اے میرے ربّ! مجھے اپنا جلوہ دکھا۔
اللہ پاک نے فرمایا:
لَنْ تَرٰىنِیْ (پارہ:9،سورۂ اعراف:143)
تَرْجَمَۂ کَنْزُالْعِرْفَان: تو مجھے ہر گز نہ دیکھ سکے گا۔
پِھر کوہِ طُور پر ایک تجلّی ڈالی گئی، کوہِ طُور ریزہ ریزہ ہو گیا اور حضرت موسیٰ علیہ السَّلام اس تجلّی کی تاب نہ لاتے ہوئے، بےہوش ہو گئے۔
یہ حضرت موسیٰ علیہ السَّلام ہیں، شان یقیناً یہ بھی کم نہیں ہے، بہت ہی اُونچا مرتبہ ہے مگر حبیبُ اللہ جن کا سینہ مبارَک کھول دیا گیا تھا، اُن کی ہمّت کا اندازہ لگائیے! اللہ پاک فرماتا ہے:
مَا زَاغَ الْبَصَرُ وَ مَا طَغٰى(۱۷) (پارہ:27،سورۂ نجم:17)
تَرْجَمَۂ کَنْزُالْعِرْفَان: آنکھ نہ کسی طرف پھری اور نہ حد سے بڑھی۔
یعنی مِعْراج کی رات پیارے آقا صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم نے صِرْف ایک تجلّی نہیں دیکھی بلکہ جاگتی آنکھوں سے اللہ پاک کا دِیدار کیا اور اس شان سے کیا کہ ٹکٹکی باندھ کر دیکھا، آنکھ تک نہ چھپکائی۔
تَبارکَ اللہ شان تیری، تجھی کو زیبا ہے بےنیازی
کہیں تو وہ جوشِ لَنْ تَرَانِیْ، کہیں تقاضے وِصَال کے تھے
بڑھ اے مُحَمَّد! قریں ہو اَحْمد! قریب آ سَرْوَرِ مُمَجَّد
نِثار جاؤں! یہ کیا نِدا تھی، یہ کیا سماں تھا، یہ کیا مزے تھے([1])
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami