Share this link via
Personality Websites!
475172
9333
اللہ پاک نے فرمایا:
اَلَمْ نَشْرَحْ لَكَ صَدْرَكَۙ(۱) (پارہ:30، سورۂ اَلَم نَشْرَح:1)
تَرْجَمَۂ کَنْزُالْعِرْفَان: کیا ہم نے تمہاری خاطر تمہارا سینہ کشادہ نہ کردیا ؟
سب سے پہلے تو اس آیتِ کریمہ پر اس لحاظ سے غور فرمائیے! پیارے آقا، مکی مَدَنی مصطفےٰ صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم نے اللہ پاک کی بارگاہ میں سُوال کیا کِیا تھا؟
*اے اللہ پاک! تُو نے ابراہیم علیہ السَّلام کو خلیل بنایا، مجھے کیا دِیا؟ فرمایا: اے پیارے مَحْبُوب صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم ! ہم نے آپ کے لیے آپ کا سینہ مبارَک کھول دیا *عرض کیا: مولیٰ! موسیٰ علیہ السَّلام کو اپنا کلیم بنایا، مجھے کیا دِیا؟ فرمایا: اے پیارے مَحْبُوب صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم ! ہم نے آپ کے لیے آپ کا سینہ مبارَک کھول دیا *عرض کیا: مولیٰ! حضرت داؤد علیہ السَّلام کے لیے پہاڑوں کو فرمانبردار بنا دیا، مجھے کیا دِیا؟ فرمایا: اے پیارے مَحْبُوب صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم ! ہم نے آپ کے لیے آپ کا سینہ مبارَک کھول دیا *عرض کیا: مولیٰ! حضرت سلیمان علیہ السَّلام کو بادشاہی بخشی، مجھے کیا دِیا؟ فرمایا: اے پیارے مَحْبُوب صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم ! ہم نے آپ کے لیے آپ کا سینہ مبارَک کھول دیا۔
اس سے پتا چلتا ہے کہ شَرْحِ صَدْر یعنی سینہ مبارَک کھل جانا وہ نعمتِ اعلیٰ ہے، جو خلیل و کلیم ہونے، دُنیا جہان کا بادشاہ بننے سے بھی زیادہ فضیلت والی ہے۔
آپ دیکھیے! اللہ پاک کے نبی حضرت موسیٰ علیہ السَّلام جب کوہِ طُور پر حاضِر ہوئے، اللہ
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami