Share this link via
Personality Websites!
475169
9333
رغبت رکھو۔
یعنی اے مَحْبُوب صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم! آپ کا مقام و مرتبہ ابراہیم و موسیٰ، داؤد و سلیمان علیہمُ السّلام سے کہیں اُونچا ہے، آپ دُنیا کی حکومت و بادشاہ یا ہماری خُلّت(دوستی) و ہم کلامی پر قناعت مت فرمائیے! آپ ہمارے حَبِیْب ہیں، آپ فقط میری ذات سے تعلّق رکھیے! ([1])
اعلیٰ حضرت رحمۃُ اللہ علیہ لکھتے ہیں:
فَاِذَا فَرَغْتَ فَانْصَبْ، یہ مِلا ہے تم کو مَنْصَبْ
جو گدا بنا چکے اب اُٹھو وقتِ بخشش آیا
کرو قسمتِ عطایا
وَ اِلَی الْاِلٰہِ فَارْغَبْ کرو عرض سب کے مطلب
کہ تمہیں کو تکتے ہیں سب کرو اُن پر اپنا سایا
بنو شافِعِ خطایا([2])
وضاحت:یارسولَ اللہ صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم! اللہ پاک نے آپ کو فَاِذَا فَرَغْتَ فَانْصَبْ کا مَنْصَبْ عطا فرمایا ہے تو اے پیارے آقا دو جہاں داتا صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم جن کو اپنا گدا بنا لیا ہے، یہ سوالی بن کر آپ کے دَرْ پر کھڑے ہیں، ان کی بخشش کا سامان کیجیے، ان پر اپنے ربّ کی عطائیں تقسیم کیجیے۔ اے ہمارے پیارے آقا صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم اپنے ربِّ کریم کی طرف متوجہ ہو کر ہماری درخواستیں بھی پیش فرما دیجیے، ہمارے مرادیں بھی پوری ہو جائیں، کیونکہ سوالی آپ کی راہ پر ٹکٹکی لگائے بیٹھے ہیں،اپنے دامن میں چھپا لیں ہماری شفاعت
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami