Share this link via
Personality Websites!
475168
9333
اگر ہم نے موسیٰ علیہ السَّلام کو کَوہِ طُور پر بلا کر ہم کلامی کا شرف عطا فرمایا تو آپ کے دِل میں جو ہماری محبّت سمائی ہوئی تھی، ہمارے فِراق (جدائی) کا غَم جو آپ کے دِلِ پاک پر بَوجھ بنا ہوا تھا، اسے ختم کرنے کے لیے اپنی خاص بارگاہ میں بُلا کر دِیدار کا شرف عطا نہیں فرمایا؟
وَ رَفَعْنَا لَكَ ذِكْرَكَؕ(۴) (پارہ:30، سورۂ اَلَم نَشْرَح:4)
تَرْجَمَۂ کَنْزُالْعِرْفَان: اور ہم نے تمہاری خاطر تمہارا ذکر بلند کردیا۔
اے مَحْبُوب صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم! اگر حضرت داؤد اور حضرت سلیمان علیہما السَّلام کو دُنیا جہان کی چیزوں پر حکومت بخشی تو کیا آپ کے چرچے عرش و فرش پر نہ کیے؟ جبرائیل و میکائیل، عرش کو اُٹھانے والے اور دیگر فرشتوں، کائنات کی ہر چیز، تمام تَر مخلوقات کو آپ کے دَرْ کا غُلام نہ بنا دیا؟
فَاِنَّ مَعَ الْعُسْرِ یُسْرًاۙ(۵) اِنَّ مَعَ الْعُسْرِ یُسْرًاؕ(۶) (پارہ:30، سورۂ اَلَم نَشْرَح:5و 6)
تَرْجَمَۂ کَنْزُالْعِرْفَان: تو بیشک دشواری کے ساتھ آسانی ہے، بیشک دشواری کے ساتھ آسانی ہے۔
اے پیارے مَحْبُوب صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم! بیشک تنگی کے ساتھ آسانی ہے، پہلے انبیائے کرام علیہمُ السّلام نے بہت مشقتیں اُٹھائیں، پِھر بڑے مقامات پائے۔
فَاِذَا فَرَغْتَ فَانْصَبْۙ(۷) (پارہ:30، سورۂ اَلَم نَشْرَح:7)
تَرْجَمَۂ کَنْزُالْعِرْفَان: تو جب تم فارغ ہو تو خوب کوشش کرو۔
آپ بھی محنت و مشقت اِختیار فرمائیے! تبلیغِ دِین کے لیے خُوب کوشش فرمائیے!
وَ اِلٰى رَبِّكَ فَارْغَبْ۠(۸) (پارہ:30، سورۂ اَلَم نَشْرَح:8)
تَرْجَمَۂ کَنْزُالْعِرْفَان: اور اپنے ربّ ہی کی طرف
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami