Share this link via
Personality Websites!
475167
9333
علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم کی شانیں سننے کی سَعَادت حاصِل کریں گے۔
*سُورۂ اَلَم نَشْرَح مکہ پاک میں نازِل ہوئی *بہت مُخْتَصَر سُورت ہے *اس میں 1 رکوع اور 8 آیتیں ہیں *پیارے آقا، مکی مَدَنی مصطفےٰ صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم کو جو اعلیٰ تَرِین نعمتیں عطا کی گئیں، اس سُورت میں ان نعمتوں کا مختصر ذِکْر ہے۔
سُورۂ اَلَم نَشْرَح کا شانِ نزول
روایات میں ہے: ایک مرتبہ پیارے آقا، مکی مَدَنی مصطفےٰ صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم نے اللہ پاک کی بارگاہ میں عرض کیا: اے مالِکِ کریم! *تُو نے ابراہیم علیہ السَّلام کو اپنا خلیل بنایا *موسیٰ علیہ السَّلام کو ہم کلامی کا شرف عطا فرمایا *پہاڑوں اور لوہَے کو داؤد علیہ السَّلام کا فرمانبردار بنا دیا *سلیمان علیہ السَّلام کو جنّ و اِنْس، ہوا اَور پرندوں وغیرہ پر حکومت بخشی۔ اے مالِکِ مہربان! مجھے کس خاص نعمت سے نوازا ہے؟ اس کے جواب میں سُورۂ اَلَم نَشْرَح نازِل ہوئی، اللہ پاک نے فرمایا:
اَلَمْ نَشْرح لَكَ صَدْرَكَۙ(۱) (پارہ:30، سورۂ اَلَم نَشْرَح:1 )
تَرْجَمَۂ کَنْزُالْعِرْفَان: کیا ہم نے تمہاری خاطر تمہارا سینہ کشادہ نہ کردیا ؟
یعنی اے مَحْبُوب صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم! اگر ہم نے ابراہیم علیہ السَّلام کو اپنا خلیل بنایا ہے تو کیا آپ کے لیے آپ کا سینہ مبارَک کھول نہیں دیا؟
وَ وَضَعْنَا عَنْكَ وِزْرَكَۙ(۲) الَّذِیْۤ اَنْقَضَ ظَهْرَكَۙ(۳) (پارہ:30، سورۂ اَلَم نَشْرَح:2و3 )
تَرْجَمَۂ کَنْزُالْعِرْفَان: اور ہم نے تمہارے اوپر سے تمہارا بوجھ اُتاردیا، جس نے تمہاری پیٹھ توڑی تھی۔
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami