Share this link via
Personality Websites!
475185
9333
اسلامی بھائیوں، اسلامی بہنوں اور طالب علموں کے لیے الگ، الگ رسائل موجود ہیں *اس کو6مختلف زبانوں *انگریزی *اردو *ہندی *بنگلہ* گجراتی اور *سندھی میں پڑھا جا سکتا ہے *اس میں مختلف نیک اَعْمَال پر مبنی سُوالات دئیے گئے ہیں *ہر سُوال کے نیچے ہر ماہ کے اعتبار سے خانے ہیں ، روزانہ اپنی مرضی کا کوئی بھی وقت مقرر کر کے اپنے اَعْمَال کا جائزہ لیجیے ، اس کے مُطَابق زِندگی گزارئیے، اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم!اس کی برکت سے گُنَاہوں سے بچنے اور نیکیاں کرنے کا ذہن بنے گا، دِل کی پاکیزگی ملے گی اور کردار اُجلا اُجلا ، نکھرا نکھرا، خوبصُورت ہو جائے گا۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
بیان کو اختتام کی طرف لاتے ہوئے ایک شرعِی مسئلہ عرض کرتا ہوں:
(درست شرعی مسئلہ اور عوام میں پائی جانے والی غلط فہمی کی نشاندہی)
مسئلہ: اعتکاف کی نیت کے بغیر مسجد میں کھانا، پینا اور سونا نَاجائِز ہے۔
وضاحت: اَلحمدُ لِلّٰہ! ماہ ربیع النور شریف کی با بَرَکت گھڑیاں ہیں، عموما مساجد میں محافلِ میلاد شریف کا اہتمام کیا جاتا ہے، محفل میلاد شریف کے آخر میں لنگر شریف کا بھی اہتمام ہوتا ہے،یہ کارِ ثواب ہے، البتہ مسئلہ ذِہن میں رکھ لیجیے! مسجد میں کھانا پینا صِرْف و صِرْف مُعْتَکِفْ(یعنی جس نے اعتکاف کی نیت کی ہوئی ہے اُس ) کے لیے جائِز ہے، اعتکاف کی نیت کیے بغیر کسی کے لیے مسجد میں کھانا، پینا اور سونا وغیرہ جائِز نہیں۔([1])
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami