Share this link via
Personality Websites!
475184
9333
دعوتِ اسلامی کےتحت شبِ میلاد عظیم ُالشّان اجتماعِ میلاد کا اہتمام ہوتا ہے،جس میں نعت خوانی ، بیان اور آقا کے دیوانے اپنے آقا و مولا صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّمپر خوب جھوم جھوم کر درودِ پاک کے نذارنے پیش کرتے ہیں اور صلوۃ و سلام پڑھتے ہوئے صبح بہاراں کا استقبال کرتے ہیں، آپ بھی اس بارہویں شریف کی رات اجتماعِ میلاد اور بارہویں شریف کے دن کو جلوسِ میلاد میں لازمی شرکت کیجیے گا! اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! * خوب درود پاک پڑھنے *نعتیں سننے*اپنے آقا صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّمکا ذکر خیر سننے اور خوب خوب آمد مصطفے کے نعرے لگانے کی سعات حاصل ہو گی۔
آمنہ چمکی تیری قسمت مرحبا! صد مرحبا! گود میں آئی ربّ کی رحمت مرحبا! صد مرحبا!
آئے تاجدارِ رسالت مرحبا! صد مرحبا! آئے جہاں میں جانِ رحمت مرحبا! صد مرحبا!
صاحبِ عظمت و شان و شوکت مرحبا! صد مرحبا! سب سے بڑی اللہ کی نعمت مرحبا! صد مرحبا!
ربیع الاوّل شر یف کے موقع پر ہزاروں اسلامی بھائی قافلوں کے مسافر بنتے ہیں، آپ بھی سنّتیں سیکھنے سکھانے، نیکی دعوت کی دھومیں مچانے اور بھرپور طریقے سے آقا صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کا جشنِ ولادت منانے کے لیے قافلے میں سفر کیجیے ۔ اللہ پاک عمل کی توفیق عطا فرمائے۔اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو! اَلحمدُ لِلّٰہ!دعوتِ اسلامی کے I.T ڈیپارٹمنٹ نے ایک موبائِل ایپلی کیشن جاری کی ہے، جس کا نام ہے: نیک اعمال (Naik Amal)، اس ایپلی کیشن میں
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami