Share this link via
Personality Websites!
475166
9333
قَالَ اللہ تَبَارَکَ وَ تَعَالٰی فِی الْقُرْآنِ الْکَرِیْم(اللہ پاک قرآنِ کریم میں فرماتا ہے):
اَلَم نَشْرَح لَكَ صَدْرَكَۙ(۱) (پارہ:30، سورۂ اَلَم نَشْرَح:1 )
صَدَقَ اللہ الْعَظِیْم وَ صَدَقَ رَسُوْلُہُ النَّبِیُّ الْکَرِیْم صلّی اللہ ُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم
تَرْجَمَۂ کَنْزُالْعِرْفَان: کیا ہم نے تمہاری خاطِر تمہارا سینہ کشادہ نہ کردیا ؟
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو! ربیع الْاَوَّل شریف کا پہلا جمعہ آپ سب کو بہت بہت مبارَک ہو۔ اَلحمدُ لِلّٰہ! نُورانی مہینے کا نُور ہر طرف چھایا ہوا ہے۔ فضلِ خُدا سے عاشقانِ رسول کے دِل بھی جگمگا رہے ہیں اور گھر، گلیاں، محلے بھی روشن کیے جا رہے ہیں۔ اللہ پاک ہماری یہ مختصر کوششیں قبول فرمائے اور ہمیں دُھوم دھام کے ساتھ جشنِ وِلادتِ مصطفےٰ مناتے رہنے کی توفیق نصیب فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم۔
پُرنُور ہے زمانہ صبحِ شبِ وِلادت پردہ اُٹھا ہے کس کا صبحِ شبِ وِلادت
دِل جگمگا رہے ہیں قسمت چمک اُٹھی ہے پھیلا نیا اُجالا صبحِ شبِ وِلادت
پیارے ربیع الاول تیری جھلک کے صدقے چمکا دیا نصیبا صبحِ شب ِ وِلادت([1])
سُورۂ اَلَم نَشْرح کا مُخْتَصَر تعارف
اَلحمدُ لِلّٰہ! پچھلے تقریباً 2سال ربیعُ الاول شریف کے مہینے میں ہم سُورۂ وَالضّحیٰ کی روشنی میں شانِ مصطفےٰ صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم سنتے رہے ہیں، پچھلے سال اَلحمدُ لِلّٰہ! سُورۂ وَالضّحیٰ مکمل ہو گئی تھی، لہٰذا اِس بار ہم سُورۂ اَلَم نَشْرَح کی روشنی میں اپنے آقا ومولیٰ، مکی مَدَنی مصطفےٰ صلَّی اللہ
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami