Share this link via
Personality Websites!
475183
9333
آج کے بیان میں سُورۂ اَلَم نَشْرَح کی پہلی آیت کے تحت شَرْحِ صَدْر کے معانی اور اس تعلّق سے شانِ مصطفےٰ عرض کرنی تھی مگر سُورۂ اَلَم نشرح کے شانِ نزول اور پہلی آیتِ کریمہ کے تعارُف پر ہی کافِی وقت لگ گیا، خیر! آج ہم نے سُنا کہ اللہ پاک نے ابراہیم علیہ السَّلام کو خلیل، موسیٰ علیہ السَّلام کو کلیم بنایا، حضرت داؤد اور سلیمان علیہما السَّلام کو حکومت بخشی تو ان نعمتوں کے مقابلے میں اپنے مَحْبُوب صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم کو شرحِ صَدْر کی دولت عطا فرمائی، یہ شرح ِ صَدْر کی دولت ایسی اعلیٰ و اَرْفع ہے کہ اس سبب سے آپ صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم کو ان مقامات تک رسائی حاصِل ہوئی، جن تک باقی انبیائے کرام علیہمُ السّلام پہنچ نہ پائے یہ شرحِ صَدْر کی نعمت ملنا بھی کسی واسطے اور وسیلے سے نہیں تھا بلکہ اللہ پاک نے یہ نعمت اس لیے عطا فرمائی تاکہ مَحْبُوب صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم راضِی ہو جائیں۔
مزید شَرْحِ صَدْر کا معنیٰ کیا ہے؟ اس کی اقسام کتنی ہیں؟ کس حَدْ تک آپ صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم کے سینۂ پاک کو کُشَادَہ کیا گیا؟ پِھر آپ صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم کی عطا اور وسیلے سے ہم شرحِ صَدْر کی نعمت کیسے حاصِل کر سکتے ہیں، یہ سب باتیں اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! اگلے جمعۃُ المبارک میں سننے کی سَعَادت حاصِل کریں گے۔ اللہ پاک ہمیں عمل کی توفیق نصیب فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
اجتماعِ میلاد و جلوس ِ میلاد میں شرکت کی ترغیب
پیارے اسلامی بھائیو! آقا صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّمکا یومِ میلاد تشریف لا رہا ہے، اَلحمدُ لِلّٰہ!
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami