Share this link via
Personality Websites!
475182
9333
بستر بچھا دیا۔ جب سرکارِ عالی وقار، مکی مَدَنی تاجدار صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم تشریف لائے تو پوچھا: عائشہ! یہ کیا ہے؟ میں نے سارا واقعہ عَرْض کیا، اس پر پیارے پیارے آقا، مکی مَدَنی تاجور صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم نے فرمایا: عائشہ! یہ بستر اُسی خاتون کو لوٹا دو! خُدا کی قسم! اگر میں چاہتا تو سونے چاندی کے پہاڑ میرے ساتھ چلا کرتے۔ ([1])
تری فرش پر حکومت تری عرش پر حکومت تُو شہنشہِ زمانہ مَدَنی مدینے والے!
ترا خُلق سب سے بالا ترا حُسْن سب سے اعلیٰ فِدا تجھ پہ سب زمانہ مَدَنی مدینے والے!
ترا غم ہی چاہے عطّاؔر، اِسی میں رہے گرفتار غمِ مال سے بچانا، مَدَنی مدینے والے!([2])
کاش! پیارے آقا، مکی مدنی مصطفےٰ صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم کے صدقے ہمیں بھی یہ توفیق ملے، ہم بھی صِرْف و صِرْف اللہ پاک کی رضا کے طلب گار بن جائیں۔ اللہ پاک ہمیں عمل کی توفیق نصیب فرمائے۔
اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم۔
پیارے اسلامی بھائیو! اللہ پاک نے ذِکْرِ مصطفےٰ اتنا بلند کیا ہے، شانیں ایسی اُونچی بنائی ہیں کہ ایک ہی موضوع کو لے کر چلیں، آگے سے آگے اسی موضوع کی اتنی شاخیں نکل آتی ہیں کہ کوئی ایک موضوع مکمل بیان ہو ہی نہیں پاتا ہے، کسی نے کیا خوب کہا تھا:
زندگیاں ختم ہوئیں اور قلم ٹوٹ گئے
تیرے اوصاف کا اِک باب بھی پُورا نہ ہوا
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami