Share this link via
Personality Websites!
475181
9333
اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم نے سب کچھ اللہ پاک کی رضا کے لیے چھوڑ دیا اور عرض کیا: مولیٰ! مجھے کچھ نہیں چاہیے، صِرْف تیری رِضا کا طلبگار ہوں۔
حضرت خَیْثَمَہ رَضِیَ اللہ عنہ فرماتے ہیں: اللہ پاک نے مالِک و مختار نبی، رسولِ ہاشمی صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم کو یہ پیشکش(Offer) فرمائی کہ اے مَحْبُوب صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم! اگر آپ چاہیں تو ہم آپ کو دُنیا کے وہ خزانے عطا فرمائیں جو نہ آپ سے پہلے کسی کو ملے، نہ آپ کے بعد کسی کو ملیں، اس پر مزید یہ کہ ان دُنیوی خزانوں کی وجہ سے آپ کے اُخْروِی انعامات سے بھی کچھ کم نہ کیا جائے گا۔ عابِد و زاہِد نبی، مکی مَدَنی، مُحَمَّدِ عربی صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم نے عَرْض کیا: اے اللہ پاک! یہ سب کچھ میرے لیے آخرت ہی میں جمع فرما دے! ([1])
بعطائے رَبِّ حاکِم تُو ہے رِزْق کا بھی قاسِم ہے ترا سب آب و دانہ مَدَنی مدینے والے!
مَیں غریب بےسہارا، کہاں اور ہے گزارا مجھے آپ ہی نبھانا مَدَنی مدینے والے!([2])
مسلمانوں کی پیاری اَمّی جان، حضرت عائشہ صِدِّیقہ طیبہ طاہرہ رَضِیَ اللہ عنہا فرماتی ہیں: ایک روز ایک انصاری خاتون میرے پاس آئی، اس نے جب سرورِ عالَم، نُورِ مُجَسَّم صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم کا سادہ سا بستر مُبارَک دیکھا تو اس کا دِل بھر آیا، وہ فوراً گئی اور رُوئی کی بھرائی والا نرم و ملائم بستر بھجوایا، میں نے رسولِ اکرم،نُورِ مُجَسَّم صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم کے لیے وہ
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami