Share this link via
Personality Websites!
475180
9333
رَبّ فرماتا ہے: مَحْبُوب! سب کچھ تمہارے لیے ہے۔ مَحْبُوب صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم عرض کرتے ہیں: مالِک سب کچھ تیری رضا پر قُربان ہے۔
مصطفےٰ ہیں ساری خلقت کے لیے ساری خلقت ہے برائے مصطفےٰ
ڈھونڈتے ہیں سب رضا اللہ کی چاہتا ہے حق رضائے مصطفےٰ([1])
پیارے اسلامی بھائیو! یہاں ایک غور کرنے کی بات ہے۔ دیکھیے! محبوبِ ذیشان صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم نے سب کچھ اپنے رَبّ کی رِضَا کے لیے چھوڑ دیا۔ ایک ہم ہیں *ہم سے چند سکّے نہیں چھوڑے جاتے، نماز کے وقت دس منٹ کے لیے دُکان بند نہیں کر پاتے*نوکری (Job)کو بہانہ بنا کر نمازیں قضا کر دی جاتی ہیں *اللہ پاک کی رضا کے لیے نیند قربان نہیں ہو پاتی *اللہ پاک کی رضا کے لیے وقت نہیں دیا جاتا، نیک کاموں کے لیے وقت نہیں نکال پاتے*اللہ پاک نے سُود خوروں کے ساتھ اِعْلانِ جنگ فرمایا ہے، کتنے ایسے ہیں جو لالچ میں آ کر سُودی لَیْن دَین میں جا پڑتے ہیں *گُنَاہ نہیں چھوڑتے *اللہ پاک کی نافرمانی سے ڈر کر موبائل اور سوشل میڈیا کا غلط استعمال نہیں چھوڑ پاتے*خواب ہمارے بہت بڑے بڑے ہیں، بس ان کے پیچھے بھاگتے چلے جا رہے ہیں، کار بھی لینی ہے، کوٹھی بھی بنانی ہے، بینک بیلنس بھی بڑھانا ہے، بڑے سے بڑا عہدہ بھی لینا ہے، نیک کاموں کے لیے وقت ہی نہیں ہے۔
غرض؛ ہم اللہ پاک کی رضا کے لیے چھوٹی چھوٹی قربانیاں دینے کو تیار نہیں ہوتے، ہمارے محبوب صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم کی شان دیکھیے! سب کچھ آپ کے لیے بنایا گیا، آپ صلَّی
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami