Share this link via
Personality Websites!
475179
9333
کیجیے! صِرْف و صِرْف میری رضا کے لیے کِیا کیجیے! ([1])
ذرا مِعْراج کے واقعہ کو ذِہن میں لائیے! حَسِین رات ہے، رَبِّ کریم نے اپنے مَحْبُوب صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم کے لیے آسمانوں کو سجایا ہے، زمین و آسمان میں اہتمام ہو رہا ہے، انبیائے کرام علیہم السَّلَام اِستقبال کے لیے مسجدِ اقصیٰ میں جمع ہو رہے ہیں، آسمانوں میں دُھوم مچی ہوئی ہے، اِدھر پیارے مَحْبُوب صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم عاجِزی و اِنکساری کے پیکر بن کر اللہ پاک کی محبّت سے سرشار ہو کر نہایت ادب کے ساتھ اللہ کریم کی بارگاہ میں حاضِر ہوتے ہیں، جب خاص اُس مقامِ قُرب پر پہنچے تو اللہ پاک نے فرمایا: اے پیارے مَحْبُوب صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم! اَنَا وَ اَنْتَایک میں ہوں، ایک آپ ہیں، وَ مَا سِوَاکَ خَلَقْتُ لِاَجَلِکَ آپ کے عِلاوہ کائنات میں جو کچھ ہے، وہ سب میں نے آپ کے لیے پیدا کیا ہے۔یہ اللہ پاک کی اپنے مَحْبُوب صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم سے بے مثال محبّت ہے۔ اب ہمارے آقا و مولیٰ، مکی مَدَنی مصطفےٰ صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم نے کیا عرض کیا؟ سنیے! اَللّٰہُمَّ اَنْتَ وَمَا اَنَا اے اللہ پاک! تُو ہی تُو ہے میں نہیں ہوں، وَ مَا سِوٰی ذٰلِکَ تَرَکْتُ لِاَجَلِکَ اور اس کے عِلَاوہ جو کچھ ہے میں نے تیری رِضا کے لیے چھوڑ دیا۔([2])
سُبْحٰنَ اللہ! کیا شان ہے...!! یہ بات سچ ہے کہ *اللہ پاک خالِق ہے، مَحْبُوب صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم مَخلُوق ہیں *اللہ پاک مَعْبُوْد ہے، مَحْبُوب صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم عابِد ہیں *اللہ پاک مَسْجُوْد ہے، مَحْبُوب صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم ساجِد ہیں مگر محبتوں کے نِرالے اَنداز دیکھیے!
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami