Share this link via
Personality Websites!
475178
9333
یہ بتاتے آ رہے تھے کہ لوگو! عنقریب ایک نبی تشریف لانے والے ہیں،یارسولَ اللہ صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم! سب نبی جن کے آنے کا اِعْلان کر رہے تھے، آپ اُس اِعْلان کا مدّعا ہیں *جیسے کہیں دُور سفر پر جانا ہو تو راستے میں کئی جگہوں سے گزرنا ہوتا ہے، کئی جگہوں پر رکنا ہوتا ہے، ایسے ہی یارسولَ اللہ صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم! اللہ پاک کے قرب کے سفر میں سب انبیائے کرام علیہمُ السّلام گویا کہ راستے کی منزلیں تھے، آپ صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم اس سفر کی آخری منزل ہیں *سب نبی یہ بتانے آئے کہ ایک نبی صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم تشریف لانے والے ہیں، ہم سے اُن پر ایمان لانے کا وعدہ کیا گیا، اے لوگو! جب تم ان کا زمانہ پاؤ تو اُن پر ایمان لانا۔ یعنی سب آپ کے در کا رستہ بتاتے رہے، آپ ہی راہِ خُدا ہیں۔
یہاں مولانا نقی علی خان رحمۃُ اللہ علیہ نے ایک اور بہت پیارا نکتہ بیان کیا ہے، فرماتے ہیں: اس مقام پر اللہ پاک نے فرمایا:
اَلَمْ نَشْرَحْ لَكَ صَدْرَكَۙ(۱) (پارہ:30، سورۂ اَلَم نَشْرَح:1)
تَرْجَمَۂ کَنْزُالْعِرْفَان: کیا ہم نے تمہاری خاطر تمہارا سینہ کشادہ نہ کردیا ؟
دوسری جگہ مَحْبُوب صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم کو فرمایا:
وَ اَقِمِ الصَّلٰوةَ لِذِكْرِیْ(۱۴) (پارہ:16، سورۂ طٰہٰ:14)
تَرْجَمَۂ کَنْزُالْعِرْفَان: اور میری یاد کے لیے نماز قائم رکھ۔
یعنی اے مَحْبُوب صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم! آپ نماز میری یاد کے لیے پڑھا کیجیے!
گویا کہا جا رہا ہے: جیسے میں جو کرتا ہوں، آپ کے لیے کرتا ہوں، ایسے ہی جو بھی
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami