Share this link via
Personality Websites!
475176
9333
وسیع کرنے کی نعمت عطا فرمائی ہے، اس کا مقصُود صِرْف و صِرْف آپ ہیں، یہ نعمت آپ کو آپ کی رضا کے لیے بخشی گئی ہے۔
سُبْحٰنَ اللہ! اس شانِ مصطفےٰ پر ذرا غور کیجیے گا؛ دیگر انبیائے کرام علیہمُ السّلام کو تاجِ نبوت عطا فرمانا تھا، اس کے لیے عالَمِ اَرْواح میں سب انبیائے کرام علیہمُ السّلام کو جمع کیا گیا، شرط رکھی گئی:
ثُمَّ جَآءَكُمْ رَسُوْلٌ مُّصَدِّقٌ لِّمَا مَعَكُمْ لَتُؤْمِنُنَّ بِهٖ وَ لَتَنْصُرُنَّهٗؕ- (پارہ:3، سورۂ آل عمران:81)
تَرْجَمَۂ کَنْزُالْعِرْفَان: پھر تمہارے پاس وہ عظمت والارسول تشریف لائے گا جو تمہاری کتابوں کی تصدیق فرمانے والا ہو گاتو تم ضرور ضرور اس پر ایمان لانا اور ضرور ضرور اس کی مدد کرنا۔
یعنی اے گروہِ انبیا...!! ہمارے مَحْبُوب صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم پر ایمان لاؤ گے، ان کا کلمہ پڑھو گے، ان کے دِین کی خِدْمت کرو گے، اس پر وعدہ کرو! ہم تمہیں نبوت عطا کرتے ہیں۔ سب انبیائے کرام علیہمُ السّلام نے پکّا وعدہ کر لیا۔
غور کیجیے! اُن کو نبوت عطا کرنی تھی، آپ پر اِیْمان لانے کو شرط قرار دیا گیا، اِدھر مَحْبُوب صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم کا صِرْف سینہ مقدَّس کشادہ کرنا تھا، اس میں بھی فرمایا:
لَكَ (پارہ:30، سورۂ اَلَم نَشْرَح:1)
تَرْجَمَۂ کَنْزُالْعِرْفَان:تمہاری خاطر۔
یعنی اے مَحْبُوب صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم! یہ نعمت آپ کو کسی کے واسطے اور وسیلے سے نہیں بخشی گئی، بلکہ آپ بِلاواسطہ خُود ہی مطلوب و مقصود و مَحْبُوب ہیں، لہٰذا آپ کی رِضا کے
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami