Share this link via
Personality Websites!
475175
9333
اَوج پانا مِرے حُضُور کا ہے عرش جانا مِرے حُضُور کا ہے
عرش سے بھی پرے وہ ہو آئے آنا جانا مِرے حُضُور کا ہے
آیتِ کریمہ کے کچھ اِیْمان افروز نکتے
آیتِ کریمہ کے اَلْفاظ پر غور کیجیے! فرمایا:
اَلَمْ نَشْرَحْ (پارہ:30، سورۂ اَلَم نَشْرَح:1)
تَرْجَمَہ: کیا ہم نے کشادہ نہ کر دیا۔
یہاں کچھ فَنِّی اَبْحَاث ہیں، میں ذرا آسان الفاظ میں آپ کو سمجھانے کی کوشش کرتا ہوں: یہ جو لفظ نَشْرَح استعمال ہوا، اس کے شُرُوع میں جو نُون آیا ہے، یہ نُون علامتِ مُضَارِع ہے، لہٰذا تَجَدُّد و اِسْتِمْرار پر دلالت کرتا ہے، یعنی ایسا نہیں کہ ایک مرتبہ سینہ مقدَّس کو کھول دیا، اب بات ختم...!! نَشْرَح کا معنیٰ یہ ہے کہ اے مَحْبُوب صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم! ہم مسلسل آپ کا سینہ مبارَک وسیع سے وسیع کرتے چلے جا رہے ہیں۔ یعنی یہ نعمت ایک جگہ رُکی نہیں، جیسے جیسے لمحاتِ زندگی گزرے چلے جا رہیں، ویسے ویسے سینۂ پاک وسیع سے وسیع تَر ہوتا چلا جا رہا ہے، آپ اندازہ لگائیے! جب نبوت کے 10 وَیں سال سینۂ پاک میں اتنی وُسْعت تھی کہ آپ نے عرش سے اُوپَر جا کر اللہ پاک کا دِیدار ٹکٹکی باندھ کر کَر لیا تو سوچئے! جب عمر مبارَک 63 سال ہو گئی تھی، تب اس سینۂ مقدَّس کی وُسْعتوں کا عالَم کیا ہو گا...؟
اسی طرح آیتِ کریمہ میں اِرْشاد ہوا:
لَكَ (پارہ:30، سورۂ اَلَم نَشْرَح:1)
تَرْجَمَۂ کَنْزُالْعِرْفَان:تمہاری خاطر ۔
یعنی اے مَحْبُوب صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم! ہم نے آپ کو جو شَرْحِ صَدْر یعنی سینہ مقدَّس
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami