Share this link via
Personality Websites!
475174
9333
وضاحت: اے ہمارے ربِّ کریم!تُو بڑی برکت والا ہے اور تیری شانِ عظمت نشان نہایت بلند و بالا ہے،کسی کا محتاج نہ ہونا تیرے ہی شایانِ شان ہے، حضرت موسیٰ کلیم اللہ علیہ السَّلام نے جب تیری پاک بارگاہ میں دیدار کا مُطالبہ کیا تو ان سے کہا گیا: لَنْ تَرٰىنِیْ یعنی تومجھے ہرگز نہ دیکھ سکے گا جبکہ معراج کی رات اپنے مَحْبُوب صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم سے ارشاد فرمایا گیا: یَامُحَمَّدُ! اُدْنُ اُدْنُ یعنی اے مُحَمَّد! قریب ہو جاؤ، قریب ہوجاؤ۔([1]) میں قربان جاؤں! یہ کیسی پیاری ندا تھی، کیا سُہانا سماں تھا، کیا مزے کا ماحول تھا۔
حضرت عبداللہ بن مسعود رَضِیَ اللہ عنہ سے روایت ہے، رسولُ اللہ صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم فرماتے ہیں:
قَالَ لِیْ رَبِّیْ نَحَلْتُ اِبْرَاهِيمَ خُلَّتِيْ، وَكَلَّمْتُ مُوْسٰی تَكْلِيْمًا، وَاَعْطَيْتُکَ يامُحَمَّدُ كِفَاحًا
یعنی مجھے میرے ربِّ کریم نے فرمایا: میں نے ابراہیم کو اپنا خلیل بنایا، موسیٰ کو ہم کلامی کا شرف بخشا اور اے پیارے مَحْبُوب صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم! آپ کو بغیر حجاب اپنے دِیدار کا شرف بخشا۔([2])
پیارے اسلامی بھائیو! یہ اُسی شَرْحِ صَدْر کا نتیجہ ہے، چونکہ آپ کا سینہ مبارَک کھول دیا گیا، سینۂ مقدَّس میں وہ ہمّت وہ حوصلہ رکھ دیا گیا کہ آپ صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم جاگتی آنکھوں سے دِیدارِ اِلٰہی کر آئے، ہمّت و حوصلے میں کوئی فرق نہ آیا۔
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami