Share this link via
Personality Websites!
475140
9332
*ہم اَلحمدُ للہ! حنفی ہیں۔ یعنی امامِ اعظم ابوحنیفہ رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کی تقلید کرتے ہیں۔ امامِ اعظم رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ حضرت عبد اللہ بن مسعود رَضِیَ اللہ عنہ کے فتووں پر عمل کرتے ہیں، اُنہی کے فتاویٰ جات کی تشریح آپ نے کی یوں کہہ سکتے ہیں کہ فقہ حنفی اصل میں فیضانِ عبد اللہ بن مسعود ہے۔
*پیارے نبی، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے فرمایا: جو بندہ قرآن کی ایسے تِلاوت کرنا چاہتا ہے، جیسے قرآن نازِل ہوا تو اسے چاہیے اس طرح پڑھے، جیسے عبد اللہ بن مسعود پڑھتے ہیں۔ ([1])
*ایک حدیث شریف میں فرمایا:
رَضِيتُ لِاُمَّتِيْ مَا رَضِيَ لَهَا ابْنُ اُمِّ عَبْدٍ
ترجمہ: میں اپنی اُمّت کے لیے ہر اس بات پر راضِی ہوں، جس پر اِبْنِ اُمِّ عَبْد (یعنی عبد اللہ بن مسعود) راضی ہیں۔ ([2])
*حضرت عبد اللہ بن مسعود رَضِیَ اللہ عنہ کی پنڈلیاں مبارَک قدرے بارِیک تھیں، پیارے آقا، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے آپ کی پنڈلیوں کے مُتَعَلِّق فرمایا:
وَالَّذِيْ نَفْسِيْ بِيَدِهٖ، لَهُوَ اَثْقَلُ فِي الْمِيزَانِ مِنْ اُحُدٍ
ترجمہ: یعنی اس ذات کی قسم، جس کے قبضے میں میری جان ہے! یہ پنڈلیاں (روزِ قیامت) میزانِ عمل پر اُحُد پہاڑ سے بھی زیادہ وَزْنی ہوں گی۔ ([3])
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami