Share this link via
Personality Websites!
475139
9332
کائنات میں کہا مل سکتی ہے؟ اس لئے اعلیٰ حضرت رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ نے کہا:
تمہارے نعل کی ناقص مثل ضیائے فلک
حضرت عبد اللہ بن مسعود کا ذکر خیر
ایک پتے کی بات عرض کروں؛ یہ جو اعلیٰ حضرت نے فرمایا نا؛
تمہارے ذرّے کے پرتَو ستار ہائے فلک
یہ کوئی محض شاعرانہ بات نہیں ہے، یہ حقیقت ہے۔ جی ہاں! یہ بالکل سچّی، پکّی، مانی ہوئی حقیقت ہے۔ اس شعر میں ذَرّے سے مراد ذَرَّہ نہیں ہے، ستارے سے مراد ستارہ نہیں ہے، فَلَک سے مراد فَلَک نہیں ہے۔ میں وضاحت کرتا ہوں:
صحابی ہوئے ہیں: حضرت عبد اللہ بن مسعود رَضِیَ اللہ عنہ ۔ بہت بڑی شان والے صحابی ہیں۔ *پیارے آقا، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے فرمایا: ہر نبی علیہ السَّلام کو 7 رفیق عطا کیے جاتے ہیں مگر تمہارے نبی صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کو 14 رفیق دئیے گئے۔ عرض کیا گیا: وہ کون کون ہیں؟ آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے اُن 14 کے نام لیے اور ان میں فرمایا: ایک عبد اللہ بن مسعود رَضِیَ اللہ عنہ بھی ہیں۔ ([1])
*حضرت عبد اللہ بن مسعود رَضِیَ اللہ عنہ مفتی تھے، یعنی جیسے ہمارے ہاں مفتیانِ کرام ہوتے ہیں، ایسے ہی صحابۂ کرام رَضِیَ اللہ عنہم میں کچھ صحابہ مفتی کا درجہ رکھتے تھے، جن سے لوگ اپنے مسائِل پوچھتے اور فتوے لیا کرتے تھے، ان مفتیان میں ایک بہت بڑے مفتی حضرت عبد اللہ بن مسعود رَضِیَ اللہ عنہ بھی ہیں۔ ([2])
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami