Share this link via
Personality Websites!
475136
9332
سے پہلے کچھ اچھّی اچھّی نیّتیں کر لیتے ہیں، نیت کیجیے!*رضائے الٰہی کے لیے بیان سُنوں گا*بااَدَب بیٹھوں گا* خوب تَوَجُّہ سے بیان سُنوں گا*جو سُنوں گا، اُسے یاد رکھنے، خُود عمل کرنے اور دوسروں تک پہنچانے کی کوشش کروں گا۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو! اَلحمدُ للہ! ربیع الاَوَّل شریف کا بابَرَکت مہینا اپنی برکتوں سے ہمیں نواز رہا ہے، ہر طرف دُھوم ہے، اُن کا ذِکْرِ پاک تو کبھی رُکتا ہی نہیں، کم ہوتا ہی نہیں ہے، البتہ! ربیع الاوَّل عاشقوں کے دِل اور زِندہ کر دیتا ہے، جگہ جگہ محافِلِ میلادِ مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم سج رہی ہیں، عاشقانِ رسول اپنے اپنے گھروں کو ذِکْرِ مصطفےٰ سے جنّت نُما بنانے کی کوششوں میں مَصْرُوف ہیں۔ اللہ پاک ہمیں اس مقدَّس، مبارَک مہینے کی خوب برکتیں نصیب فرمائے۔
جب تلک یہ چاند تارے جھلملاتے جائیں گے تب تلک جشنِ وِلادت ہم مناتے جائیں گے([1])
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو! آج ہم اپنی قسمت کا ستارہ چمکائیں گے یعنی آج نَعْلَیْنِ شَرِیْفَیْن کا ذِکْرِ خیر کرنے اور سُننے کی سَعَادت پائیں گے۔
میں ابتدا ہی میں لفظِ نَعْلَیْن کا معنیٰ عرض کر دیتا ہوں، بیان میں بار بار عرض نہیں کروں گا، کیونکہ نَعْلَیْن کی جگہ ہمارے ہاں اُردو میں جو لفظ استعمال ہوتا ہے، پیارے آقا، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے حق میں وہ لفظ بولنا اگرچہ جائِز ہو مگر دِل گوارا نہیں کرتا۔ نَعْلعربی زبان کا لفظ ہے، اس کا معنیٰ ہوتا ہے: جُوتَا۔ نَعْل: ایک پاؤں کا جُوتا۔
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami