Share this link via
Personality Websites!
475154
9332
12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام: نیک اعمال
پیارے اسلامی بھائیو! درست اسلامی عقائد سیکھنے، عمل کا جذبہ پانے، نیکیاں کرنے اور گناہوں سے بچنے کا ذہن حاصِل کرنے کے لیے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہو جائے، ذیلی حلقے کے 12 دینی کاموں میں خوب حصّہ لیجیے۔ اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! ڈھیروں برکتیں نصیب ہوں گی۔ ذیلی حلقے کے 12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام:نیک اعما ل رسالے کے ذریعے اپنا جائزہ لینا بھی ہے۔
اللہ پاک فرماتا ہے:
وَ لْتَنْظُرْ نَفْسٌ مَّا قَدَّمَتْ لِغَدٍۚ- (پ28، سورۂ حشر:18)
تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان: اور ہر جان دیکھے کہ اس نے کل کے لیے آگے کیا بھیجا ہے ۔
*سرورِ عالَم، نورِ مُجَسَّم صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا: عقل مند وہ ہے جو اپنا مُحَاسَبَہ اور مرنے کے بعد کے لیے عَمَل کرے([1]) *اپنی اِصْلاح کرنےاور خود کو شیطان سے بچانے کا بہترین طریقہ یہی ہے کہ ہم اپنی عادات، اپنے کردار اور اپنے اَعْمَال کا جائزہ لیا کریں۔
دورِ حاضِر میں امیر ِاہلسنّت مولانا محمد الیاس عطّار قادری دَامَت بَرَکَاتُہم الْعَالِیَہ نے اپنا جائِزہ لینے کاآسان طریقہ دیا ہے: رسالہ نیک اَعْمال *بڑی عمر کے اسلامی بھائیوں کے لیے نیک اَعْمَال رسالے میں 72 سوال جواب لکھے ہیں *ہر سوال کے نیچے 30 خانے ہیں *روزانہ سوال پڑھ کر اپنا جائزہ لینا ہو تا اور خانے بھرنے ہوتے ہیں*دُرُست اسلامی زِندگی گزارنے کا یہ بہترین نسخہ ہے *اس کے ذریعے نہ جانے کتنوں کی اِصْلاح ہو چکی ہے۔
آپ بھی یہ رسالہ خریدئیے! روزانہ اپنا جائِزہ لیا کیجیے! اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! بہت فائدہ
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami