Share this link via
Personality Websites!
475152
9332
سینے سے لگا، آنکھوں میں بسا، سر پر اسے رکھ کر مانگ دُعا
ہاں! اُس کے توسل سے بُرہاؔں، کُھل جائے گی قسمت کیا کہنا
پیارے اسلامی بھائیو! نقشِ نعلِ پاک کی اور بھی بہت برکتیں ہیں جو علمائے کرام نے کتابوں میں لکھی ہیں۔ ہمیں بھی چاہیےکہ نقشِ نعلِ پاک اپنے پاس رکھیں*عمامہ شریف میں رکھ لیں *ٹوپی کے اندر سلائی کروا لیں *نہیں تو جیب میں ادب کے ساتھ رکھ لیجیے! گھر میں لٹکائیے! *دِیواروں پر لگائیے! *بلکہ مشورہ ہے کہ گھر کے ہر فرد کو الگ الگ نقشِ پاک دے دیجیے! اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! آفتوں اور بلاؤں سے حفاظت رہے گی۔
انبیائے کرام کے نعلین باعثِ سکون ہوتے ہیں
پیارے اسلامی بھائیو! اللہ پاک نے قرآنِ مجید میں، دوسرے پارے کے آخر میں تابُوتِ سکینہ کا ذِکْر فرمایا ہے، ہُوا یہ کہ حضرت طالوت رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کو بنی اسرائیل کا بادشاہ مُقَرَّر کیا گیا، بنی اسرائیل نے اس فیصلے کی مخالفت کی کہ طالوت تو غریب ہیں، یہ بادشاہ کیسے بن سکتے ہیں؟اس پر اس وقت کے نبی حضرت شمویل علیہ السَّلام نے اللہ کے حکم سے فرمایا:
اِنَّ اٰیَةَ مُلْكِهٖۤ اَنْ یَّاْتِیَكُمُ التَّابُوْتُ فِیْهِ سَكِیْنَةٌ مِّنْ رَّبِّكُمْ (پارہ:2، سورۂ بَقَرہ:248)
تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان:اس کی بادشاہی کی نشانی یہ ہے کہ تمہارے پاس وہ تابوت آجائے گاجس میں تمہارے ربّ کی طرف سے دلوں کا چین ہے
یہاں تابوت کے اَنْدر موجود چیزوں کو اللہ پاک نے سَکِیْنَہ فرمایا، اس صندوق میں کیا تھا؟ یہ بھی قرآنِ کریم ہی سے پوچھ لیجیے، ارشاد ہوتا ہے:
وَ بَقِیَّةٌ مِّمَّا تَرَكَ اٰلُ مُوْسٰى وَ اٰلُ هٰرُوْنَ
تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان:اور مُعَزَّز موسیٰ او ر مُعَزَّز
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami