Share this link via
Personality Websites!
475149
9332
ہے، اس کی بھی ایسی ایسی برکات ہیں کہ بس کیا بتاؤں۔
شیخِ طریقت امیر اہلسنت مولانا الیاس عطّار قادری دَامَت بَرَکَاتُہم الْعَالِیَہ فرماتے ہیں: اَلحمدُ للہ! میں نے نعلِ پاک کے موضوع پر کافی کام کیا ہے ۔میں نے اِس طرح کی حکایات بھی جمع کیں ہیں جو صَدیوں پُرانے بزرگوں نے اپنی کتابوں میں لکھی ہیں مثلاً * ایک عمارت گِری جس کی ایک دیوار پر نقش ِنعلِ پاک بنا ہوا تھا تو وہ دیوار ترچھی کھڑی ہو گئی اور غالبا ًاسے کوئی نقصان نہیں پہنچا جبکہ شاید باقی دیواریں گِر گئیں تھیں([1])* اِسی طرح 20 یا 25 سال پُرانی بات ہےکہ میں ایک بار ہوائی جہاز میں کہیں جا رہا تھا تو ایک عام ماڈرن آدمی میرے ساتھ بیٹھا ہوا تھا ، میں نے اس سے سَلام کر کے تعلقات بنائے تاکہ اُسے سمجھا سکوں۔ میں نے اسے دعوتِ اسلامی کے بارے میں بتایا تو وہ مجھے نقشِ نعلِ پاک کا کارڈ دِکھا کر کہنے لگا : آپ لوگوں کے پاس یہی ہوتا ہے اور میرے پاس بھی یہی ہے ، پھر اُس نے اپنا قصہ بتاتے ہوئے کہا : میں ایک بار کہیں جا رہا تھا تو راستےمیں پانی جمع تھا جس میں میری کار پوری ڈوب گئی یہاں تک کہ بالکل پانی میں غائب ہو گئی ، میری جیب میں نقشِ نعلِ پاک کا کارڈ تھا جس کی بَرکت سے اَلحمدُ للہ! میری کار پھر سے اُبھر گئی اور میں باہر نکل گیا۔ اس شخص کو نقشِ نعلِ پاک پر اتنا اِعتماد اِس لیے تھا کیونکہ نقشِ نعلِ پاک کو میرے آقا صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم سے نسبت ہے اور بات بھی ساری نسبت ہی کی ہے۔ دیکھیے! جب پولیس والا بچا سکتا ہے ، ہتھیار بچا سکتا ہے ، تَو نعلِ پاک کا نقش اللہ پاک کی عطا سے کیوں نہیں بچا سکتا؟ یاد رہے ! اصل میں بچانے والا اللہ پاک ہی ہے، باقی سب اَسباب ہوتے ہیں جیسا کہ ڈاکٹر بھی علاج کر کے دوائی کے ذَریعے بچاتا ہے تو اِس طرح دُنیا عالَمِ اَسباب ہے۔ رِوایات میں یہ بھی ہے کہ ہر شخص پر بچانے والے مُحَافِظِیْن
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami