Share this link via
Personality Websites!
475147
9332
*اللہ پاک کے نبی حضرت یحیٰ علیہ السَّلام جو بلند شان والے نبی ہیں، ایک مرتبہ آپ نے لوگوں کو جمع کیا اور پیارے مَحْبُوب صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی آمد کے چرچے کیے ، آپ کے الفاظ مبارَک آج بھی انجیل میں موجُود ہیں، جن کا انگلش ترجمہ یوں کیا گیا ہے، آپ نے فرمایا:
He That Cometh after me is mightier then I
یعنی اے لوگو! سُن لو...!! وہ نبی صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم جو میرے بعد تشریف لائیں گے، وہ مجھ سے بھی کہیں زیادہ طاقت والے ہیں۔
Whose shoes I am not worthy to bear
یعنی وہ اس شان والے ہیں کہ میں ان کے نَعْلَیْنِ شَرِیْفَیْن اُٹھانے کے لائق بھی نہیں ہوں۔
ضروری وضاحت: یاد رہے! انجیل شریف آسمانی کتاب ہے، اس پر اِیْمان لانا ضروری ہے، البتہ! اب جو انجیل کے نام سے بائبل ملتی ہے، یہ اَصْل آسمانی کتاب نہیں ہے، اس میں لوگوں نے بہت رَدّ و بَدَل کر دئیے ہیں، دُشمنانِ خُدا و رسول نے اس میں سے پیارے آقا صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی تعریفیں مٹانے کی بہت کوشش کی ہے مگر
مٹ گئے، مٹتے ہیں، مِٹ جائیں گے اعدا تیرے
نہ مٹا ہے، نہ مٹے گا کبھی چرچا تیرا([1])
*اسی طرح حضرت عیسیٰ علیہ السَّلام کے مُتَعَلِّق روایت ہے، ایک مرتبہ آپ علیہ السَّلام
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami