Share this link via
Personality Websites!
475146
9332
حضرت انس بن مالِک رَضِیَ اللہ عنہ فرماتے ہیں: ایک مرتبہ پیارے آقا، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم صحابۂ کرام رَضِیَ اللہ عنہم کے ساتھ تشریف فرما تھے، جب محفل شریف برخاست ہوئی یعنی آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے اُٹھنے کا ارادہ فرمایا تو ایک چھوٹی عمر کے صحابی رَضِیَ اللہ عنہ فورًا آگے بڑھے، آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے نَعْلَیْنِ شَرِیْفَیْن اُٹھائے اور خِدْمت میں حاضِر کر دئیے! دریائے کرم جوش پر آیا، فرمایا: تُو نے اللہ پاک کی رِضا چاہی، اللہ پاک تم سے راضِی ہو گیا۔
راوِی کہتے ہیں: دُعائے مصطفےٰ کی برکت سے ان صحابی رَضِیَ اللہ عنہ نے بڑی پُرسکون زندگی گزاری، آخر شہادت کا رُتبہ پا کر اللہ پاک کی بارگاہ میں حاضِر ہوئے۔ ([1])
وہ بھی تھے جنہوں نے خدمت کی اُس نعلِ پاکِ مُحَمَّد کی
اُن روشن قسمت والوں کا یہ تاجِ سعادت کیا کہنا...!!
پیارے اسلامی بھائیو! یہ نَعْلَیْنِ مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی شان ہے، جو لمحہ بھر کو ان کی خِدْمت بجا لاتا ہے، دونوں جہان کی بھلائیاں سمیٹ لیتا ہے۔
انبیائے کرام علیہم السلام اور ادبِ نعلِ پاک
یہ تَو میں نے صحابۂ کرام رَضِیَ اللہ عنہم کے چند واقعات عرض کیے ، اب پیارے آقا، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے سب سے افضل اُمّتیوں یعنی بلند شان والے انبیائے کرام علیہم السلام کے ارشادات سنیے!
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami