Share this link via
Personality Websites!
475144
9332
حضرت علی رَضِیَ اللہ عنہ کو اپنے نَعْلَیْن شریف دئیے تھے اور اُس وقت وہ ان کو سلائی کر رہے تھے ۔ ([1])
سُبْحٰنَ اللہ!پتا چلا؛ حضرت مولیٰ علی رَضِیَ اللہ عنہ جن کی شانیں انتہائی اُونچی ہیں *وہ علی جو شیرِ خُدا ہیں *وہ علی جو شہرِ عِلْم کا دروازہ ہیں *وہ علی جو وِلایَت کے بادشاہ ہیں *وہ علی جو فاتِح خیبر بھی ہیں *شیرِ مَرْحَب شِکَن بھی ہیں *وہ علی جن کی محبّت اِیْمان کی نشانی ہے *وہ علی جنہیں دیکھنا عبادت ہے *وہ علی جو خود جنّتی، جن کے شہزادے جنّتی نوجوانوں کے سردار ہیں، وہ مولائے کائنات، علی المرتضیٰ، شیرِ خُدا رَضِیَ اللہ عنہ بھی نَعْلَیْن ِمصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی خِدْمت اَنْجام دینے والوں میں ہیں۔
آپ اندازہ لگائیے! نَعْلَیْن شریف کو سِلائی لگانے کی خِدْمت انجام دینے والوں کی ایسی شان ہے تو غارِ ثَور میں خِدْمتِ سرکار کے لیے جان کی بازی لگا دینے والے صدیقِ اکبر کی شان کا عالَم کیا ہو گا...؟
بیاں ہو کس زباں سے مرتبہ صِدِّیقِ اکبر کا ہے یارِ غار محبوبِ خدا صِدِّیق اکبر کا
خدا اِکرام فرماتا ہے اَ تْقٰی کہہ کے قرآں میں کریں پھر کیوں نہ اِکرام اَ تْقِیَا صِدِّیقِ اکبر کا
گدا صِدِّیق اکبر کا خدا سے فَضْل پاتا ہے خدا کے فَضْل سے میں ہوں گدا صِدِّیق اَکْبر کا([2])
علّامہ اَبُوسعید نیشاپُوری رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ لکھتے ہیں: روایت ہے کہ اَنْصار سے تَعَلُّق رکھنے والا ایک چھوٹا بچہ تھا، ظاہِر ہے کہ یہ بھی صحابی تھے، ان کا اندازِ عشق دیکھیے کیسا تھا؛ عمر
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami