Share this link via
Personality Websites!
475679
9330
٭جب حضورِ اقدس صَلّصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ پیدا ہوئے تو فوراً سجدہ کیا۔٭جب آپ صَلّصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے سجدے سے سر اُٹھایا تو فرمایا:’’لَاۤاِلٰہَ اِلَّا اللہ اِنِّیْ رَسُوْلُ اللہ ‘‘۔ ٭پورے گھر کو میں نے آپ صَلّصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے چہرۂ انور کے نُور سے روشن پایا۔٭میں نے چاہا کہ آپ صَلّصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو نہلاؤں لیکن ایک غیبی آواز آئی: اے صَفِیَّہ(رَضِیَ اللہ عَنْہا)!اپنے آپ کو تکلیف مت دے کیونکہ ہم نے اپنے محبوب(صَلّصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ )کو پاک و صاف پیدا کیا ہے۔٭ حُضورِ اقدس صَلّصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ ختنہ کیے ہوئےپیدا ہوئے ہیں۔(شواہد النبوۃ ، رکن الثانی ، ص ۳۳ملخصًا)
سرکار کی آمد …مرحبا سردار کی آمد …مرحبا آمنہ کے پھول کی آمد …مرحبا
رسولِ مقبول کی آمد …مرحبا پیارے کی آمد …مرحبا اچھے کی آمد … مرحبا
سچے کی آمد …مرحبا سوہنے کی آمد …مرحبا موہنے کی آمد …مرحبا
مُختار کی آمد …مرحبا پُرنور کی آمد …مرحبا سراپا نور کی آمد …مرحبا
مرحبا یا مصطفی مرحبا یا مصطفی مرحبا یا مصطفی مرحبا یا مصطفی
صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
اےعاشقانِ رسول!بیان کردہ واقعات سے معلوم ہوا!ہمارے پیارے آقا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ کی پیدائش سے پہلے بہت سے انوکھے واقعات ظاہر ہوئے۔ساری کائنات میں خوشیوں کی لہریں دوڑ گئیں، گویا آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ کی پیدائش کی بَرَکت سے ہر طرف نور چھا گیا۔صحابَۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان وقتاً فوقتاً نور کی جھلکیاں آپ صَلّصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے وجودِ اقدس میں ملاحظہ کیا کرتے تھے، یہی وجہ ہے کہ جب بھی کوئی صحابی سرکارِ مدینہ صَلّصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا حُلیہ مبارَک بیان کرتا تو آپ صَلّصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی نورانیت کو کبھی چاند سے تشبیہ دیتا تو کبھی سورج کی مثل ٹھہراتا۔ کوئی کہتا کہ آپ صَلّصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا چہرۂ انوریوں لگتا جیسےسورج نکل رہا ہو اور کوئی کہتا: یوں لگتا جیسے چودہویں کا چاند اندھیری رات میں اپنی روشنیاں بانٹ رہا ہو۔
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami